علامہ شہنشاہ حسین نقوی کا جامعہ الولایہ اسلام آباد کا دورہ، علامہ راجہ ناصرعباس جعفری سے خصوصی ملاقات
اس موقع پر نامور ذاکر اہل بیتؑ علامہ شیخ سخاوت علی قمی، پرنسپل جامعہ الولایہ علامہ سید علی محمدنقوی و دیگر اساتذہ کرام، علمائے کرام اور طلباءبھی موجود تھے ۔

شیعیت نیوز: معروف عالم دین اور خطیب اہل بیتؑ علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی نے چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصرعباس جعفری حفظہ اللہ سے جامعہ الولایہ اسلام آباد میں ملاقات کی۔
علامہ شہنشاہ حسین نقوی اور علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کےدرمیان موجودہ ملکی سیاسی صورت حال،قومی وملی امور سمیت باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ملک میں مسلسل سیاسی انتقام پر مبنی بلا جواز گرفتاریاں آئین اور قانون کی دھجیاں اڑانے کے مترادف ہے،علامہ راجہ ناصرعباس
علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے علامہ شہنشاہ حسین نقوی کو جامعہ الولایہ کی منفرد طرز تعمیر کی شاہکار نئی زیر تعمیر عمارت کا معائنہ بھی کروایا۔علامہ شہنشاہ نقوی نے کمال فن تعمیر کو خوب سراہا۔
اس موقع پر نامور ذاکر اہل بیتؑ علامہ شیخ سخاوت علی قمی، پرنسپل جامعہ الولایہ علامہ سید علی محمد نقوی و دیگر اساتذہ کرام، علمائے کرام اور طلباء بھی موجود تھے ۔