اہم ترین خبریںپاکستان

خطیب اہل بیتؑ علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی سے کراچی کے ضلعی ایڈمنسٹریٹرز کی ملاقات

تفصیلات کے مطابق ایڈمنسٹریٹر ضلع شرقی جناب شکیل خان اور ایڈمنسٹریٹرضلع غربی جناب شبیہ الحسن نقوی نے خطیب اہل بیتؑ علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی سے ان کی رہائش گاہ نیورضویہ سوسائٹی میں ملاقات کی ہے ۔

شیعیت نیوز: نامور عالم دین اور بین الاقوامی شہرت یافتہ خطیب اہل بیتؑ علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی سے ضلع شرقی اور ضلع غربی کراچی کے ایڈمنسٹریٹرز نے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔

تفصیلات کے مطابق ایڈمنسٹریٹر ضلع شرقی جناب شکیل خان اور ایڈمنسٹریٹرضلع غربی جناب شبیہ الحسن نقوی نے خطیب اہل بیتؑ علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی سے ان کی رہائش گاہ نیورضویہ سوسائٹی میں ملاقات کی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور ہائیکورٹ ، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو بڑا عدالتی ریلیف مل گیا

اس موقع پر مرکزی تنظیم عزاداری پاکستان کے صدر جناب ایس ایم نقی ،جنرل سیکرٹری جناب عباس حیدر ر،ضویہ سوسائٹی کے جنرل سیکرٹری جناب حیدر عباس اور ان کی ٹیم، پاک محرم ایسوسی ایشن کے جوائنٹ سیکرٹری جناب حسن جلالوی ،ابو طالب فاؤنڈیشن کے چیئرمین جناب حیدر علی شاہ موجود تھے۔

علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی نے ایڈمنسٹریٹرز سے ان کے متعلقہ علاقوں میں رمضان المبارک سے پہلے بلدیاتی مسائل کےحل کے لئے فوری مثبت اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button