مشرق وسطی

شام کے علاقے القریه الخضرا میں امریکی اڈہ پھر میزائلوں کے نشانے پر آیا

شیعیت نیوز: دہشت گرد امریکی فوج کی سینٹرل کمانڈ سنٹکام نے القریه الخضرا میں واقع اپنے غیر قانونی اڈے پر ایک بار پھر میزائل حملے کا اعتراف کیا ہے۔

اسپوتنک خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ شب شمال مشرقی شام کے علاقے القریه الخضرا میں واقع دہشت گرد امریکی فوج کے اڈے پر میزائل حملہ ہوا۔

امریکی فوج کی سینٹرل کمانڈ سنٹکام نے حملے کا اعتراف کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ اس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

شام میں داعش کی شکست کے بعد امریکی فوج نے اُن دہشت گردوں کی جگہ لے لی تھی اور اسی وقت سے داعش کے بجائے خود ہی تیل کا استخراج اور اسکی لوٹ مار شروع کر دی جو بدستور جاری ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ چند ماہ میں شام کے اندر غیرقانونی طور پر قائم امریکی دہشت گردوں کے اڈوں پر میزائل حملے بڑھ گئے ہیں اور شامی عوام کے اندر بھی ان کی اس غیرقانونی موجودگی پر غم و غصہ بھی بڑھتا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : مجھے کچھ بھی ہوجائےیا مار دیا جائے قوم نے بدترین غلامی کو کبھی قبول نہیں کرنا، عمران خان کا پیغام

دوسری جانب متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں واقع افغانستان کا قونصل خانہ طالبان حکومت کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں واقع افغانستان کا قونصل خانہ طالبان حکومت کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

اس بات کی تصدیق وزارتِ اطلاعاتِ امارتِ اسلامیہ افغانستان کی جانب سے کی گئی ہے۔

اماراتِ اسلامیہ افغانستان کے مطابق عبدالرحمٰن فدا دبئی میں افغانستان کے قائم مقام قونصلر تعینات کیے گئے ہیں۔

اماراتِ اسلامیہ افغانستان کا یہ بھی کہنا ہے کہ دبئی قونصل خانے کا کنٹرول حاصل کرنا طالبان حکومت کی سفارتی کامیابی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button