لبنان

ایسے صدر کی ضرورت ہے، جو شام سے سرحدوں کی حدبندی کے بارے میں بات کرسکے، نبیہ

شیعیت نیوز : لبنان کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بیری نے اعلان کیا ہے کہ ہمیں ایسے صدر کی تلاش ہے، جو شام سے سرحدوں اور شامی پناہ گزینوں کے بارے میں بات کرسکے۔

انہوں نے پیر کے روز اپنی گفتگو میں ایک بار پھر جلد از جلد صدر کے انتخاب پر زور دیا۔

نبیہ بیری نے کہا کہ ہمیں ایسے صدر کی ضرورت ہے، جو شام کے ساتھ سرحدوں کی تقسیم اور پناہ گزینوں کے بحران پر بات کرسکے۔ کیونکہ امریکہ و یورپ ان مسائل سے لا تعلق ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : انتونیو گوتریس کی قرآن (سورہ توبہ) کی آیت تلاوت کر کے مسلمان ملکوں کی تعریف

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں ایسے صدر کی ضرورت ہے، جو دفاعی حکمت عملی کے نزدیک ہو اور طائف معاہدے پر یقین رکھتا ہو۔ کچھ عرصہ قبل لبنانی حکومت کے سربراہ نجیب میقاتی نے کہا کہ طائف معاہدہ لبنان میں تیس سال قبل خانہ جنگی کے خاتمے کا اہم ستون تھا۔

معاہدہ طائف لبنان کی قومی دستاویز کے طور پر جانا جاتا ہے، جو پندرہ سالہ خانہ جنگی کے بعد امن کے لئے لوگوں کی توجہ کا حوالہ بنا۔

یہ بھی پڑھیں : ایران ایئر ڈیفنس میزائل فائر کرنے کی والی تیز رفتار کشتیاں بنانے والا دنیا کا پہلا ملک بن گیا

یہ معاہدہ صدر کے اختیارات کو کم کرنے اور ان اختیارات کو وزیراعظم کو تفویض کرنے کے لئے بائیس اکتوبر 1989ء کو سعودی عرب کے شہر طائف میں انجام پایا تھا۔

اس معاہدے کے مطابق، لبنان میں صدر سے حکومتی فیصلوں اور ملک کی سرپرستی کا اختیار لے لیا گیا اور وزیراعظم کی انتخابی صلاحیت کی ذمے داری پارلیمنٹ کے ارکان کو سونپ دی گئی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button