اہم ترین خبریںدنیا

انتونیو گوتریس کی قرآن (سورہ توبہ) کی آیت تلاوت کر کے مسلمان ملکوں کی تعریف

شیعیت نیوز : اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے قرآن مجید (سورہ توبہ) کی ایک آیت تلاوت کرتے ہوئے بے گھر پناہ گزینوں کو قبول کرنے میں مسلم ممالک کی سخاوت کی تعریف کی جبکہ کئی ریاستوں نے ان کے لیے اپنی سرحدیں بند کر رکھی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ایران ایئر ڈیفنس میزائل فائر کرنے کی والی تیز رفتار کشتیاں بنانے والا دنیا کا پہلا ملک بن گیا

انہوں نے ماہ رمضان کی آمد کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایک صدی سے زائد کا عرصہ ہوچکا ہے کہ اسلام کا پیغام امن، محبت اور باہمی رحم ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام کا مطلب سلامتی یعنی امن ہے۔

انہوں نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ اسلام ان مسائل کی بنیاد پر پوری دنیا کے لوگوں کے لیے مشعل راہ بن گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ جب میں اقوام متحدہ کا ہائی کمشنر برائے مہاجرین تھا تو میں نے مسلم ممالک کی سخاوت کو دیکھا کہ انہوں نے اپنے ملک کے دروازے ان پناہ گزینوں کے لیے کھول دیے جو اپنے گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوئے تھے، ایسے وقت میں کہ جب بہت سے ملکوں نے مہاجرین کے لیے اپنی سرحدیں بند کر دی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیل کو پے در پے تکلیف دہ ضربیں لگ رہی ہیں، عبرانی میڈیا

اپنی بات کی وضاحت کے لیے گوٹیرس نے سورہ توبہ کی آیت نمبر 6 کا انگریزی مفہوم پڑھا: وَإِنْ أَحَدٌ مِنَ الْمُشْرِکِینَ اسْتَجَارَکَ فَأَجِرْهُ حَتَّیٰ یَسْمَعَ کَلَامَ اللَّهِ ثُمَّ أَبْلِغْهُ مَأْمَنَهُ ۚ ذَٰلِکَ بِأَنَّهُمْ قَوْمٌ لَا یَعْلَمُونَ (اور اگر مشرکین میں کوئی تم سے پناہ مانگے تو اسے پناہ دے دو تاکہ وہ کتاب هخدا صَنے اس کے بعد اسے آزاد کرکے جہاں اس کی پناہ گاہ ہو وہاں تک پہنچا دو اور یہ مراعات اس لئے ہے کہ یہ جاہل قوم حقائق سے آشنا نہیں ہے)

متعلقہ مضامین

Back to top button