مقبوضہ فلسطین

اسرائیلی حکام نے جیل میں قید البرغوثی کی ہمشیرہ کو ان سے ملنے سےروک دیا

شیعیت نیوز: کل اتوار کو اسرائیلی قابض حکام نے جیل میں قید فلسطینی رہنما نائل البرغوثی کی ہمشیرہ حنان البرغوتی کو نفحہ جیل میں اپنے بھائی سے ملنے سے روک دیا اور اسے ’’نعلین‘‘ چوکی پر ڈھائی گھنٹے تک حراست میں رکھنے کے بعد روک دیا۔

کلب برائے اسیران نے ایک بیان میں کہا کہ پابندی کا فیصلہ ’’سکیورٹی بہانے‘‘ کے تحت کیا گیا۔ اسیران کلب کا کہنا ہے کہ البرغوثی خاندان برسوں سے اسرائیلی ریاست کی منظم انتقامی کارروائی کا شکار ہے۔

کلب نے نشاندہی کی کہ اسیر رہنما نائل البرغوثی کے والدین اور بھائی کی موت کے بعد ان کی بہن اور اہلیہ کو بھی ملنے سے روک دیا گیا۔

کلب برائے اسیران کا کہنا ہے کہ نائل البرغوثی کی ہمشیرہ حنان کو اس کی گرفتاری کے پہلے دور میں مسلسل 6 سال تک اس سے ملنے سے روکا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : فلسطینی اتھارٹی اساتذہ کی ہڑتال سبوتاژ کرنے میں ناکام

دوسری جانب انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے گروپ ہیومن رائٹس اینڈ ڈیموکریسی میڈیا سنٹر ’’شمس‘‘ (رملہ میں قائم انسانی حقوق کی ایک آزاد تنظیم) نے فروری 2023 کے مہینے کے لیے اسرائیلی قابض حکام کی طرف سے فلسطینی تنصیبات کی مسماری، مسماری نوٹس اور ان کی بندش کے بارے میں ایک رپورٹ جاری کی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ  فروری کے دوران اسرائیلی فوج نے فلسطینیوں کی ملکیتی 187 تنصیبات کو مسمار، بند کرنے یا انہیں مستقبل میں نشانہ بنانے کے لیےمسماری کے نوٹس جاری کیے گئے۔

انہوں نے بتایا کہ خلاف ورزیوں سے 126 املاک متاثر ہوئیں اور نو املاک جن کے مالکان کو لائسنس نہ ہونے کے بہانے جرمانے اور قید کی دھمکیوں کے تحت ازخود مسمار کرنے پر مجبور کیا گیا۔

اسرائیلی فورسز نے 60 تنصیبات کو منہدم کرنے یا کام بند کرنے کے نوٹس جاری کیے جن میں مکانات، رہائشی کمرے، پتھر کی دیواریں اور چھوٹی مسجد شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق یروشلم کے الطور محلے میں شہید حسین قراقع (جس نے 10 فروری کو رن اوور حملہ کیا تھا) کے گھر کو بند کر دیا گیا اور گھر کے تمام بیرونی اور اندرونی دروازے اور کھڑکیاں بند کر دی گئیں۔ مکان کو شیٹ میٹل اور ایلومینیم کی چادروں سے بند کر دیا گیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button