دنیا

مزار شریف میں ہونے والے دھماکے کے عناصر کی فوری گرفتاری کا مطالبہ

شیعیت نیوز: افغانستان کے ثقافتی سینٹر تبیان کے صدر نے مزار شریف میں ہونے والے دھماکے کے عناصر کی فوری طور پر گرفتاری کا مطالبہ کیا۔

رپورٹ کے مطابق افغانستان کے ثقافتی سینٹر تبیان کے صدر عیسیٰ حسینی مزاری نے مزار شریف میں ہونے والے دھماکے کے عناصر کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں : ایران اور سعودی عرب معاہدے نے صہیونی لابی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی نیندیں اڑا دیں

انہوں نے اس طالبان حکومت کے سکیورٹی اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ دھماکے میں ملوث در پردہ اور آشکارا دہشت گردوں کو گرفتار کر کے قانون کے حوالے کریں۔

عیسیٰ حسینی مزاری نے کہا کہ افغانستان میں امن و امان کے مخالفین اچھی طرح جانتے ہیں کہ عوام کی بیداری اور آگاہی ان کے مذموم عزائم کی راہ میں رکاوٹ ہے اور اسی لئے وہ تبیان اور آوا خبر رساں ایجنسی کے خلاف اس قسم کی گھناؤنی کارروائیاں کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ ہفتے کی صبح افغانستان کے صوبۂ بلخ کے مرکزی شہر مزار شریف میں ثقافتی سینٹر تبیان میں خوفناک دھماکہ ہوا جس میں 3 افراد جاں بحق اور 28 زخمی ہوگئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں : سابق مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب بیرسٹر وسیم بادوزئی کی علامہ وسیم معصومی سے ملاقات، صدرایم ڈبلیوایم ملتان منتخب ہونے پرمبارکباد

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دھماکہ اس وقت ہوا جب صحافیوں کی قدردانی کی غرض سے منعقدہ ایک تقریب جاری تھی۔ تقریب کے وقت 25 صحافی وہاں موجود تھے۔

ابھی تک کسی بھی گروہ نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی تاہم اس سے پہلے اس قسم کے دھماکوں اور خودکش حملوں کی ذمہ داری دہشت گرد گروہ داعش قبول کرتا رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button