اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

محکمہ انسداد دہشت گردی کی بڑی کارروائی، 15 تکفیری دہشت گرد گرفتار کرلئےگئے

ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ لاہور سے 3 دہشت گردوں کو حساس علاقے کے قریب سے گرفتار کیا گیا، دہشت گردوں سے بارودی مواد اور خودکش جیکٹ بنانے والا مواد برآمد ہوا

شیعیت نیوز: محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) پنجاب نے لاہور سمیت 3 شہروں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 12 تکفیری دہشت گرد گرفتار کرلیے۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں کا تعلق القاعدہ اور ٹی ٹی پی سے ہے۔ ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ لاہور سے 3 دہشت گردوں کو حساس علاقے کے قریب سے گرفتار کیا گیا، دہشت گردوں سے بارودی مواد اور خودکش جیکٹ بنانے والا مواد برآمد ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں آئی ایس او کے زیراہتمام جشن میلاد امام مہدی ع کا انعقاد

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق دہشت گرد حساس مقامات پر تخریب کاری کرنا چاہتے تھے، گرفتار دہشت گردوں کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ لاہور سمیت 3 شہروں میں 797 کومبنگ اور سرچ آپریشنز میں 159 مشتبہ افراد گرفتار کیے گئے۔

متعلقہ مضامین

یہ بھی ملاحظہ کریں
Close
Back to top button