حضرت مہدی (ع) کی ولادت باسعادت کے موقع پر کربلا معلی میں لاکھوں زائرین کی آمد

شیعیت نیوز: کربلا میں روضہ امام حسین (ع) کے حاضرین نے حضرت مہدی (ع) کا ایک ہزار 189 واں یوم ولادت منایا۔
کربلا ان دنوں لوگوں سے کھچا کھچ بھرا ہوا ہے اور اسی وقت شعبان کے وسط میں حضرت مہدی (ع) کی ولادت باسعادت کے موقع پر رنگ برنگی روشنیاں، سجاوٹ، کپڑے، نوشتہ جات اور ’’یا مہدی‘‘ کے جھنڈے اس شہر کے ہر کونے میں خاص طور پر امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس کے روضوں کے ارد گرد نصب کیے گئے ہیں۔
حضرت مہدی (ع) کی ولادت باسعادت کے موقع پر زائرین کی شرکت سے 1189 شمعیں روشن کرنا، ولادت باسعادت کی حمد و ثناء اور تلاوت نصف شعبان کے موقع پر روضہ مبارک کے پروگراموں میں سے ایک ہے۔
نصف شعبان کے اختتام تک زائرین اور عقیدت مندوں کا سیلاب لاکھوں تک پہنچ گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں : چین کا ایران اور آئی اے ای اے کے درمیان باہمی تعاون کا خیر مقدم
دوسری جانب عراقی حکومت کے ترجمان نے عراقی وزیراعظم کی امریکی وزیرجنگ سے حالیہ ملاقات کی وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم محمد الشیاع نے بارہا یہ بات کہی ہے کہ عراق کو غیر ملکی فوجیوں کی ضرورت نہیں ہے۔
عراقی حکومت کے ترجمان باسم العوادی نے امریکی وزیرجنگ اور عراقی وزیراعظم کی ملاقات کی تفصیل نہیں بتائی تاہم ان کا کہنا تھا کہ اس ملاقات میں جس بنیادی نکتے پر عراقی وزیراعظم نے زور دیا وہ یہ کہ عراق کو غیر ملکی فوجیوں کی ضرورت نہیں ہے۔
انہوں نے کہا عراقی وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ ساری کوششیں عراقی فوج کو ٹریننگ دینے اور عراق میں باقی بچے داعشی عناصر کا خاتمہ کرنے کے لئے انٹیلیجنس کےشعبے میں تعاون مزید مستحکم بنانے پر مرکوز ہونی چاہئیے۔
واضح رہے کہ عراق سے دہشت گرد امریکی فوج کے باہر نکلنے کے بارے میں بغداد اور واشنگٹن کے درمیان ہونے والے مذاکرات کے کئی ادوار نیزعراقی پارلیمنٹ کے بل کی منظوری کے باوجود امریکہ ابھی تک عراق سے باہر نہیں نکلا ہے اور وہ عراقی پارلیمنٹ کے بل کی خلاف ورزی کررہا ہے ۔