اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

شہید عبدالفتاح خروشہ کے جنازے پر فلسطینی اتھارٹی کی سیکیورٹی فورسز کا حملہ

شیعیت نیوز: نابلس میں فلسطینی اتھارٹی کی سیکیورٹی فورسز نے گزشتہ روز قابض اسرائیلی فوج کے ساتھ جھڑپ میں شہید ہونے والے بہادر آپریشن حوارہ کے سربراہ شہید عبدالفتاح خروشہ کی نماز جنازہ کی تقریب پر حملہ کیا۔

شہاب نیوز کے مطابق مقامی ذرائع نے بتایا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی کی سیکیورٹی فورسز نے نابلس کے ’’رفدیہ‘‘ نابلس میں فلسطینی اتھارٹی کی سیکیورٹی فورسز نے گزشتہ روز اسرائیلی فوج کے ساتھ جھڑپ میں شہید ہونے والے بہادر آپریشن ’’حوارہ‘‘ کے سربراہ شہید عبدالفتاح خروشہ کی نماز جنازہ کی تقریب پر حملہ کیا۔

شہاب نیوز کے مطابق مقامی ذرائع نے بتایا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی کی سیکیورٹی فورسز نے نابلس کے ’’رفدیہ‘‘ میں شہید خروشہ کی نماز جنازہ پر حملہ کر دیا اور عزاداروں پر آنسو گیس اور صوتی بم برسائے۔

ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے اس تقریب میں شریک متعدد افراد کو گرفتار کرلیا۔

حماس تحریک نے شہید عبدالفتاح خروشہ کی نماز جنازہ میں عوام سے بڑے پیمانے پر شرکت کی اپیل کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : جنوبی افریقہ کی پارلیمنٹ کی اسرائیل سے سفارتی تعلقات کی سطح کو کم کرنے کی قرارداد پاس

حماس کے بیان کے مطابق اس تقریب میں فلسطینیوں کی بڑی موجودگی جہاد اور مزاحمتی نقطہ نظر کی حمایت کو ظاہر کرتی ہے۔

نابلس کے جنوب میں واقع قصبے حوارہ میں 49 سالہ فلسطینی آزادی پسند عبدالفتاح حسین خورشیہ جو کہ حالیہ شہادت کی کارروائی کے ذمہ دار تھے، گزشتہ روز جنین کیمپ میں مسلح جھڑپوں میں شہید ہو گئے۔

شہید عبدالفتاح خروشہ جنین کیمپ میں القسام بٹالین کے مجاہدوں میں سے ایک تھا۔

دوسری جانب اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے شہید عبدالفتاح خروشہ کی اہلیہ محترمہ ام خالد خروشہ کو فون کیا اور ان کے شوہر کی شہادت پر تعزیت اور ان کی فلسطینی تحریک آزادی میں اپنی جان قربان کرنے کے عظیم کارنامے پر مبارکباد پیش کی۔

حماس کے سربراہ نے کہا کہ بہادر شہید عبدالفتاح خروشہ (ابو خالد) نے وہ بہادری پیش کی جو ہمارے لوگوں اور ہماری قوم کے مشن کے لیے عظمت کے اوراق میں روشنی کی فراہمی کا استعارہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس ہیرو شہید نے جسے نہ تو قید کیا گیا تھا اور نہ ہی نظربند، اس نے صیہونی دشمن کے خلاف مزاحمت کے راستے کو جاری رکھا اور اپنے جہاد اور آپریشن سے دور و نزدیک ہونے والی کانفرنسوں کے سامنے فیصلہ کن کلمہ پیش کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button