اہم ترین خبریںایران

ایران بحری متحرک اہداف کو تباہ کرنے والا بیلسٹک میزائل بنانے میں کامیاب، جنرل باقری

شیعیت نیوز: ایرانی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف نے کہا کہ ایران ایسا بیلسٹک میزائل بنانے میں کامیاب ہوچکا ہے جو بحری متحرک اہداف کو تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، ایران کی مسلح افواج کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل محمد باقری نے ایلیٹ سپاہیوں سے ملاقات کے موقع پر کہا کہ ایران ایسے بیلسٹک میزائل بنانے میں کامیاب ہوچکا ہے جو بحری متحرک اہداف کو تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس میزائل کا کامیاب تجربہ کیا جا چکا ہے اور اب بڑے پیمانے پر تیار کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : یوکرین جنگ میں روس کی فتح کے بعد نیٹو کا شیرازہ بکھر جائے گا، مک گرگور

مسلح افواج کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ایران اس نوعیت کے میزائل تیار کرنے کے بعد ایسے میزائل بنانے کی ٹیکنالوجی رکھنے والے تین ملکوں میں شامل ہوگیا ہے۔

جنرل باقری نے کہا کہ اس نوعیت کے میزائل کے ہمارے پاس موجود ہونے کی وجہ سے ہمارے ارد گرد کے پانیوں میں ایک ہزار کلو میٹر کی وسعت میں بڑی حد تک سیکورٹی پیدا ہوجائے گی۔

انہوں نے کہا کہ یہ بیلسٹک میزائل فضا سے انتہائی تیز رفتاری اور پندرہ سو کلو میٹر کی رینج کے ساتھ حرکت کرتے ہوئے اہداف کو ٹھیک نشانہ بنا سکتا ہے۔ اب یہ میزائل ہمارے پاس ہے۔ ایسے حالات میں ہمارے ساحلوں سے پندرہ سو کلو میٹر کے فاصلے تک ہم پر حملہ کرنے والوں کے طیارہ بردار بحری جہاز اور بحری بیڑے محفوظ نہیں رہیں گے۔

جنرل باقری نے زور دے کر کہا کہ یہ تمام کامیابیاں ایلیٹ اور اعلیٰ صلاحیتوں کے حامل جوانوں کی بدولت ملی ہیں۔ ان جوانوں نے ایسے کارنامے رقم کرنے کے لیے سخت محنت کی ہے تاکہ ملک اس برتری کو حاصل کرسکے اور اس سلسلے کا آگے بڑھتے رہنا بہت ضروری ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button