اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

زیاد النخالہ کو ایک بار پھر جہاد اسلامی موومنٹ کا سیکرٹری جنرل منتخب کر لیا گیا

شیعیت نیوز: فلسطین کی جہاد اسلامی موومنٹ نے اعلان کیا کہ زیاد النخالہ کو مسلسل دوسری مدت کے لیے اس تنظیم کا سیکرٹری جنرل منتخب کیا گیا ہے۔

مذکورہ رپورٹ کے مطابق النخالہ نے تنظیم کے داخلی انتخابات میں  کے دیگر رہنماؤں اور اراکین کی نسبت سب سے زیادہ ووٹ حاصل کیے اور مسلسل دوسری مرتبہ جہاد اسلامی موومنٹ کے سیکرٹری جنرل منتخب ہوئے۔

مذکورہ رپورٹ کے مطابق النخالہ نے تنظیم کے داخلی انتخابات میں جہاد اسلامی موومنٹ کے دیگر رہنماؤں اور اراکین کی نسبت سب سے زیادہ ووٹ حاصل کیے اور مسلسل دوسری مرتبہ جہاد اسلامی موومنٹ کے سیکرٹری جنرل منتخب ہوئے۔

اس انتخابات میں یوسف الحساینہ، محمد حمید، نافذ عزام، احمد المدلل اور ولید القططی نے اکثریتی ووٹ حاصل کرکے تنظیم کے سیاسی دفتر میں اہم عہدوں پر کامیابی حاصل کی۔ یہ پانچ افراد آئندہ چار سالوں تک غزہ میں جہاد اسلامی کی نمائندگی کریں گے۔

جہاد اسلامی موومنٹ کے سیاسی دفتر کے لیے انتخابات جو کل شروع ہوئے تھے آج اتوار کو فلسطین کے اندر اور باہر ختم ہو گئے۔ 2018 کے بعد یہ دوسری مرتبہ ہے کہ جہاد اسلامی نے تنظیم کے اندرونی انتخابات کرائے ہیں۔ اس تنظیم کی بنیاد 1978 میں پہلے سیکریٹری جنرل شہید فتحی شقاقی اور ان کے کچھ ساتھیوں نے رکھی تھی۔

یہ بھی پڑھیں : اسلامی معاشروں کی سلامتی کے ساتھ آل سعود کا کھیل

دوسری جانب فلسطین کے غرب اردن اور مقبوضہ بیت المقدس میں گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران چوبیس صیہونیت مخالف کارروائیاں انجام دی گئی ہیں۔

فلسطین کے غرب اردن اور مقبوضہ بیت المقدس میں گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران چوبیس صیہونیت مخالف کارروائیاں انجام دی گئی ہیں ۔ اس بات کا اعلان فلسطین کے معطی مرکز نے کیا ہے۔

خبروں کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران صیہونیوں پر چار بار گولیاں چلائی گئیں، ایک بار غاصبوں کو دستی بم سے نشانہ بنایا گیا اور دو بار ان پر پیٹرول بم داغے گئے۔

بتایا گیا ہے کہ ان میں اہم ترین کارروائیاں قباطیہ، جنین کیمپ اور الخلیل میں واقع حجائی نام کی صیہونی کالونی میں غاصب فوجیوں اور صیہونی انتہا پسندوں کو نشانہ بنانا ہے۔

گذشتہ روز ہونے والی ایک کارروائی میں صیہونی فوج کے ایک ٹھکانے کو پٹرول بم سے نذر آتش کردیا گیا۔

فلسطینی جوانوں نے ایک اور کارروائی کے دوران صیہونی کالونیوں میں رہنے والوں کی گاڑیوں کو پتھروں سے نشانہ بنایا۔

رپورٹ میں درج ہے کہ گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران، فلسطینی جوانوں نے صیہونی فوجیوں اور آبادکاروں کے حملوں کا بھی ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button