لبنان میں ممکنہ مذہبی و مسلکی تفرقہ بازی پر شیخ نعیم قاسم کا انتباہ

شیعیت نیوز: لبنان کی سیاسی و مقاومتی تحریک حزب الله کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل نے اپنی گفتگو میں کہا ہے کہ امریکہ اور صیہونی حکومت سے وابستہ بعض افراد کی جانب سے اپنے ملک میں ممکنہ مذہبی و مسلکی فرقہ واریت سے ہوشیار رہیں۔
حزب الله کے نائب سربراہ شیخ نعیم قاسم نے اس حوالے سے ایک ٹویٹ کیا کہ لبنان میں مذہبی اور مسلکی اعتبار سے تفرقہ باز صداوں سے چوکنا رہیں، کیونکہ فتنہ گر افراتفری پھیلانا چاہتے ہیں اور امریکی و اسرائیلی منصوبوں کی تکمیل کے در پے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : مہدویت بھی ایسی ہی امید ہے جس نے حتمی طور پر بنی نوع انسان اور پوری کائنات کو نجات عطا کرنی ہے، ناصر عباس شیرازی
شیخ نعیم قاسم نے کہا کہ فسادی ٹولہ مایوس اور شکست خوردہ ہے، یہ اپنے بِلوں سے باہر آچکے اور بے نقاب ہوچکے ہیں۔ ہمیں اپنے اخلاق اور صداقت سے ان کا مقابلہ کرنا ہے، تاکہ یہ اپنے غم و غصے کی لگائی ہوئی آگ میں خود ہی جل جائیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ خداوند متعال سے دعا ہے کہ لبنان کو فتنہ بازوں کے شر سے محفوظ فرمائے۔
واضح رہے کہ حزب الله نے بارہا لبنان میں امریکی سازشوں کا پردہ چاک کیا ہے۔ حزب الله، امریکی مداخلت اور سازشوں کو لبنان کی مشکلات کا سبب گردانتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : نابلس میں سنگ باری کے دوران دو یہودی آباد کار زخمی
اس دوران انہوں نے تمام مسائل کی جڑ لبنانی صدر کے انتخاب کا جائزہ لیا۔
یاد رہے کہ اکتیس اکتوبر کو لبنانی میں میشل عون کی مدت صدارت ختم ہونے کے بعد سے سیاسی خلاء پیدا ہوچکا ہے، جس نے اس ملک کے اقتصادی اور اجتماعی ڈھانچے پر منفی آثار چھوڑے ہیں۔