سعودی عرب

سعودی عرب نے زیر حراست حماس کے مزید رہنما رہا کردیے گئے

شیعیت نیوز: ایک نجی ذریعے نے بتایا ہے کہ سعودی حکام نےاردنی اور فلسطینی قیدیوں کے ایک اور گروپ کو رہا کردیا ہے۔ سعودی حکام نے ان پر فلسطینی مزاحمت کی حمایت کا الزام لگایا تھا۔ انہیں میڈیا میں ’’حماس کے زیر حراست افراد‘‘ کے طور پر جانا جاتا ہے۔

ذرائع نے ’’Arabi 21‘‘ کو بتایا کہ سعودی عرب پہلے ہی دو قیدیوں کو رہا کر چکا ہے اور دوسروں کو اردن اور ترکی بھیجنے کے لیے طریقہ کار اختیار کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایک طرف حکومت جیل بھرو تحریک کی ناکامی کا راگ الاپ رہی ہے تو دوسری طرف گرفتاریاں لینے کو تیار نہیں ، وزیر زراعت کاظم میثم

ذرائع کے مطابق رہائی کی نئی کھیپ میں ایسے قیدی شامل ہیں جو بری ہو چکے ہیں یا جن کی سزائیں پہلے ختم ہو چکی ہیں۔

سعودی عرب نے گذشتہ چند دنوں کے دوران چار زیر حراست افراد کو رہا کیا تھا۔ ان میں سلیمان حداد اور ان کے بیٹے محمد کو ترکی ڈی پورٹ کیا تھا اور محمد فطافطہ اور محمد اسد کو اردن بھیج دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : وفاقی وزیرمذہبی امورکی نفرت انگیز تقاریرکےبعد ایپکس کمیٹی کے اجلاس بے معنی ہیں، ناصر شیرازی

اس سے قبل اسلامی تحریک مزاحمت حماس نے سعودی عرب میں زیر حراست افراد کی رہائی کے فیصلے کو ’’صحیح سمت میں ایک اہم قدم‘‘ قرار دیا تھا۔

حماس نے اپنے ایک بیان میں امید ظاہر کی ہے کہ ’’یہ قدم سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کا ایک نیا باب کھولنے کا پیش خیمہ ثابت ہو گا‘‘۔

متعلقہ مضامین

Back to top button