مقبوضہ فلسطین

صیہونی دشمن صرف طاقت کی زبان سمجھتا ہے، حماس رہنما حماد الرقب

شیعیت نیوز: فلسطین کی مقاومتی تحریک حماس  کے ایک سینیئر رہنما حماد الرقب نے کہا ہے کہ صیہونی دشمن کو صرف ایک ہی زبان سمجھ آتی ہے اور وہ طاقت و خون کی زبان ہے۔

حماس کے رہنما حماد الرقب نے آج الاقصیٰ ریڈیو سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسجد ابراہیمی میں قتل و غارت گری قابضین کی بربریت کی نشانی تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس سنگین جرم نے فلسطینی قوم کے اندر انتقام کی آگ کو بھڑکا دیا اور ہم اس جرم کو ذہن میں رکھتے ہوئے باہمی اتحاد میں وسعت پیدا کریں۔

حماد الرقب نے کہا کہ ہمیں آج پہلے سے زیادہ ہتھیاروں اور مزاحمت کی ضرورت ہے جبکہ فلسطینی قوم تاریخ کے ہر دور میں زندہ و جاوید رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے اجداد نے انگریزوں اور یہودیوں سے جنگ کی۔ قتل ہوئے لیکن حق کا پرچم زمین پر نہ گرنے دیا۔

یاد رہے کہ پچیس فروری 1994ء کو امریکی نژاد یہودی دہشت گرد’’باروخ کپل گولڈسٹین‘‘ نے الخلیل کی مسجد ابراہیمی میں نماز کے لئے آئے ہوئے فلسطینی روزہ داروں پر فائرنگ کر دی۔ اس دہشت گردانہ حملے کے نتیجے میں 29 فلسطینی شہید اور 150 سے زائد فلسطینی زخمی ہوگئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں : روس پرامریکہ کی نئی پابندیاں اور فیٹف کا روس کی رکنیت معطل کرنے کا فیصلہ

دوسری جانب جمعہ کے روز غزہ کی پٹی میں خان یونس کے رہائشی افراد نے فلسطینی مقاومت و نابلس کی حمایت اور فلسطین کے خلاف صیہونی وحشیانہ جرائم کی مذمت میں احتجاجی مظاہرے شروع کر دیئے۔

صیہونی فوجیوں نے مظاہرین کی جانب گولی چلا دی، جس سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔

دوسری جانب مقامی ذرائع نے مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں صیہونی فوج سے جھڑپوں میں درجنوں افراد کے زخمی ہونے کی خبر دی ہے۔

یہ جھڑپیں نماز جمعہ کے بعد مظاہرین پر اسرائیلیوں کے حملے کے بعد شروع ہوئیں۔

واضح رہے کہ فلسطینی نماز گزار جمعے کی نماز کے بعد صیہونی جرائم کی مذمت اور مقاومت کی حمایت میں مظاہرہ کر رہے تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button