عراق

عراق، وادی العظیم میں داعش کے ٹھکانوں پر فوج کا بڑا آپریشن

شیعیت نیوز: عراق کے صوبہ صلاح الدین کے علاقے وادی العظیم میں دہشت گرد گروہ داعش کے ٹھکانوں پر فضائی حملے کئے گئے

عراقی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ صوبہ صلاح الدین میں داعش کے ایک ٹھکانے پر فضائی حملے کے دوران متعدد تکفیری دہشت گرد مارے گئے۔

عراق کے سیکورٹی انفارمیشن یونٹ نے صوبہ صلاح الدین کے علاقے وادی العظیم کے قریب فضائی حملے میں 5 دہشت گردوں کی ہلاکت کی اطلاع دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : نابلس پرقابض اسرائیلی حملے میں 10 فلسطینیوں کی شہادت کھلی جارحیت ہے، علامہ ساجدعلی نقوی

عراقی سیکورٹی انفارمیشن یونٹ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ حملہ آور یونٹ اور عراقی فضائیہ کی نگرانی اور منصوبہ بندی نیز کوششوں کے بعد ’’وادی العظیم‘‘ کے نواحی علاقوں فضائی حملے میں 5 دہشت گرد مارے گئے۔

واضح رہے کہ عراقی سیکورٹی فورسز پورے ملک میں داعش کی باقیات کی تلاش کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ داعش اور اس کے مفرور عناصر دوبارہ سر نہ اٹھا سکیں۔

داعش کے باقی ماندہ عناصر بغداد، صلاح الدین، دیالہ، کرکوک، نینویٰ، انبار کے علاقوں میں اب بھی سرگرم ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : اگر جہاد کا فتویٰ صادر نہ ہوتا تو آج عراق کا وجود نہ ہوتا، ہادی العامری

عراقی عوامی رضا کار فورس حشد الشعبی نے کرکوک میں ایک مشن کے دوران اپنے ایک مجاہد کی شہادت کی اطلاع دی ہے۔

ادھر عراقی سیکورٹی ذرائع نے بغداد اور صلاح الدین صوبے میں داعش کے 6 دہشت گردوں کی گرفتاری کی اطلاع دی ہے جن میں ایک اہم سرغنہ بھی شامل ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button