ایران

دشمن ہمیشہ اسلامی نظام کا مقابلہ کرنے میں ناکام رہے ہیں، صدرآیت اللہ رئیسی

شیعیت نیوز: ایران کے صدرآیت اللہ رئیسی نے یوم ولادت امام حسین (ع) اور یوم پاسدار کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے دہشت گردی کے خلاف جنگ کا شاندار ریکارڈ درج کیا ہے۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، ایران کے صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی نے جمعہ کے روز یوم ولادت ابا عبد اللہ الحسین (ع) اور مغربی آذربائیجان کے محافظوں کے درمیان یوم پاسدار کی مناسبت سے منعقدہ تقریب میں مزید کہا کہ آج دشمن سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کا نام سن کر کے کانپتے ہیں اور اس مقدس فورس کے ساتھ ان کا مسئلہ یہ ہے کہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی الہی اقدار، لوگوں اور وطن کے دفاع کے لیے کوشاں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ انہوں نے یہ تصور کیا ہے کہ ہماری افواج اور ہمارے پیارے جرنیلوں کو قتل کرکے وہ ہماری افواج اور عوام کے دلوں میں شکوک و شبہات پیدا کریں گے جو کہ غلط خیال ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ہمیں امید ہے کہ یورپی اپنی عزت نفس برقرار رکھیں گے، بریگیڈیئر جنرل حاجی زادہ

صدرآیت اللہ رئیسی نے مزید کہا کہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی، دین، قرآن، اسلامی اقدار، وطن عزیز ایران، شریف لوگوں کے دفاع میں محنتی، مستعد، مؤثر اور مجاہد ہے اور دفاع مقدس میں اس کا شاندار ریکارڈ ہے؛ یہ فورس نقصانات اور حادثات جیسے زلزلے، سیلاب اور مختلف شعبوں میں لوگوں کی وفاداری سے مدد کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دشمنوں نے کئی بار اسلامی ایران کا مقابلہ کرنے کی کوشش کی اور ناکام رہے اور خود اس کا اعلان کیا؛ اسلامی نظام کا مقابلہ کرنے میں شکست دشمنوں کی بدستور حالت ہے۔

دوسری جانب کرج – دارالحکومت تہران کے قریبی شہر کرج کے نواحی علاقوں میں دھماکوں کی آوازیں سنائی دینے کی وجہ ایک چھاؤنی میں فوجی مشقیں تھیں۔

مہر کے نامہ نگار سے بات کرتے ہوئے ایک باخبر ذریعے کا کہنا تھا کہ کرج شہر کے نواحی علاقے میں ایک فوجی چھاونی میں فوجی مشقوں اور شبانہ جنگی مشقوں کے باعث دھماکے کی آواز سنی گئیں۔

مذکورہ باخبر ذریعے کا کہنا تھا کہ ان مشقوں کے دوران فرضی فضائی اہداف پر دفاعی حملہ کیا گیا۔

مزید برآں باخبر ذریعے نے کہا کہ اس طرح کی فوجی مشقیں روٹین کا حصہ اور فوجی دستوں کی حملے اور دفاع کی تیاری کو بڑھانے کے لیے کی جاتی ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button