یمن

فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے یمن میں عوامی ریلی اور جارحین کیلئے انتباہ

شیعیت نیوز: یمنی عوام نے کل(جمعہ) صبح صوبہ صعدہ (شمالی یمن) میں مقاومتی  تحریک انصار الله کے سربراہ سے تجدید وفا، فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی اور جارحین کو خبردار کرنے کے لئے لاکھوں یمنی شہری سڑکوں پر نکل آئے۔

عرب میڈیا کے مطابق، کل جمعے کی صبح لاکھوں یمنی شہری صوبہ صعدہ میں ریلی کی شکل میں باہر نکل آئے، تاکہ شہید صماد سے وفاداری، فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی اور جارحین کو متنبہ کرسکیں۔

یہ بھی پڑھیں : ایم ڈبلیوایم رہنما ناصرشیرازی کی تحریک منہاج القرآن کے تحت سفر تجدید عہد ڈیجیٹل نمائش میں بطورمہمانِ خصوصی شرکت

اس حولے سے المسیرہ نے رپورٹ دی کہ ریلی کے شرکاء نے انصار الله کے سربراہ سید عبدالملک بدرالدین الحوثی، سابق سربراہ شہید سید حسین بدر الدین الحوثی اور شہید یمنی صدر صالح الصماد کی تصاویر اٹھا رکھی تھیں۔ اس کے علاوہ مظاہرین نے امریکی استعماری پالیسیوں اور سعودی جارحین کی مذمت والے پلے کارڈز بھی اُٹھا رکھے تھے۔

یمنی ریلی کے شرکاء نے فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کیا۔ مظاہرین نے یمنی اور فلسطینی عوام کے خلاف جارحیت بند کرنے کے لئے درج ذیل نعرے بھی لگائے۔ وہ قوم جس کے رہبر شہداء ہوں۔۔۔۔۔۔ کبھی دشمن سے شکست نہیں کھا سکتی، یمنی عوام حاضر ہے کہ مسجد اقصیٰ کی جانب پیشقدمی کرے، وقت گزرنے کے باوجود ہم اپنے انسانی مطالبات سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، جارحین کو آخری وارننگ۔۔ یمن سے چلے جاؤ۔۔ امریکہ بھی نکلے اور برطانیہ غاصب بھی۔۔۔۔ ریلی سے صعدہ کے گورنر نے خطاب کیا۔

انہوں نے کہا کہ یمنی عوام انصار الله کی قیادت میں بیرونی ممالک سے اپنے ملک کو آزاد کرنے کے لئے جدوجہد جاری رکھیں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button