اہم ترین خبریںپاکستان

شیعہ علماء وتنظیمات کے نمائندہ وفد کی اسیر مکہ علامہ سید ناظرعباس تقوی کے اہل خانہ سے ملاقات

وفد میں مجلس وحدت مسلمین کے رہنما علامہ باقر زیدی، علامہ صادق جعفری، علامہ مبشر حسن، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کراچی کے صدر دیباج عابدی، جعفریہ الائنس کے رہنما غیور عباس، مرکزی تنظیم عزا کے ثروت حسین رضوی، ایس ایم شمسی، بوتراب اسکاؤٹس کے مہدی عباس، امامیہ آرگنائزیشن کے حیدر علی سمیت دیگر رہنما شامل تھے۔

شیعیت نیوز: سعودی حکومت کی جانب سے عمرے کی ادائیگی کے دوران گرفتار کئے جانے والے علامہ سید ناظر عباس تقوی کے خانوادے سے کراچی میں شیعہ تنظیموں کے وفد نے ملاقات کی۔

یہ بھی پڑھیں: چیئرمین ایم ڈبلیوایم علامہ راجہ ناصرعباس کا گرفتاری دینے کااعلان عمران خان کا اظہار تشکر

تفصیلات کے مطابق شیعہ علماء کونسل کے مرکزی رہنما علامہ سید ناظر عباس تقوی تاحال سعودی حکومت کی قید میں ہیں اور ان کی رہائی کیلئے کوششیں جاری ہیں۔ اس مناسبت سے کراچی میں شیعہ تنظیموں کے وفد نے علامہ ناظر عباس تقوی کی رہائشگاہ پر ان کے خانوادے سے ملاقات کی اور علامہ ناظرتقوی کی جلد باحفاظت رہائی کیلئے خصوصی دعا کی۔

یہ بھی پڑھیں: وفاقی وزیر مذہبی امور عبدالشکور کی جانب سے دہشت گردو گستاخِ اہل بیتؑ حق نواز جھنگوی کے مشن کی تکمیل کا نعرہ ، کیا ریاستی پالیسی ہے ؟؟

وفد میں مجلس وحدت مسلمین کے رہنما علامہ باقر زیدی، علامہ صادق جعفری، علامہ مبشر حسن، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کراچی کے صدر دیباج عابدی، جعفریہ الائنس کے رہنما غیور عباس، مرکزی تنظیم عزا کے ثروت حسین رضوی، ایس ایم شمسی، بوتراب اسکاؤٹس کے مہدی عباس، امامیہ آرگنائزیشن کے حیدر علی سمیت دیگر رہنما شامل تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button