دنیا

نورڈ اسٹریم گیس پائپ لائن میں دھماکہ بین الاقوامی دہشت گردی ہے، روس

شیعیت نیوز: روس نے نورڈ اسٹریم گیس پائپ لائن ایک اور دو میں دھماکوں کو بین الاقوامی دہشت گردی قرار دیا ہے۔ دوسری طرف بائیڈن کے سفر کے بعد یوکرین میں شدید تباہی ہوئی۔

اقوام متحدہ میں روس کے مستقل مندوب ویسلی نبنزیا نے سلامتی کونسل کے اجلاس میں کہا کہ جیسا کہ آپ میں سے بہت سے لوگ جانتے ہیں یہ پہلے ہی سے معلوم تھا کہ اس طرح کے دہشت گردانہ اقدام کے پیچھے کس کا ہاتھ ہوسکتا ہے۔

اقوام متحدہ میں روسی مندوب نے نورڈاسٹریم گیس پائپ لائن میں دھماکے کے مجرموں کو سزا دینے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ایسے عناصر کو سزا دے کر انسانیت کو پہنچنے والے ناقابل تلافی نقصانات کو روکا جاسکتا ہے۔

روس نے نورڈ اسٹریم گیس پائپ لائن میں دھماکوں کے بعد بین الاقوامی سطح کی دہشت گردی کے خلاف قانون کے دائرے میں ایک کیس تیارکیا ہے۔

واضح رہے کہ امریکی صحافی سیمور ہریش نے فروری کے اوائل مین کہا تھا کہا کہ روس کی گیس پائپ لائن نورڈ اسٹریم ایک اور دو میں گذشتہ برس جون میں امریکی میرین نے نارویجین ماہرین کی مدد سے دھماکہ خیز مواد نصب کئے تھے ۔

امریکی صحافی کا کہنا تھا کہ نو ماہ بعد دھماکے کا فیصلہ امریکی صدر بائیڈن کی امریکی سیکورٹی عہدیداروں سے بات چیت کے بعد کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : کثیر قطبی نظام کے معاملے کو آگے بڑھائیں گے، بیجنگ اور ماسکو کا اتفاق

دوسری جانب امریکہ کے صدر جو بائیڈن کے سفر کے دو دن بعد، یوکرین کی فوج کو ایک دن میں 500 افراد کا نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

روس کی وزارت دفاع نے کہا کہ یوکرین کی مسلح افواج گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران جنگ کے پانچ محوروں پر تقریباً 500 فوجیوں کا نقصان اٹھا چکی ہے۔

روس کی وزارت دفاع نے ایک بیان میں بتایا کہ صرف پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران دونباس کے علاقے میں خصوصی فوجی آپریشن کے پانچ محوروں پر لڑائی کے دوران یوکرین کی مسلح افواج کے کم از کم 490 اہلکار مارے گئے۔

اسپوتنک خبر رساں ایجنسی کے مطابق اس بیان میں کہا گیا ہے کہ یوکرین کے 40 فوجی کوبیانسک محور میں، 135 فوجی کراسنولیمان کے محور پر، 250 فوجی ڈونیٹسک محور پر اور 65 فوجی کھیرسن اور یوزنودونیسک محور پر روسی افواج کے ساتھ جنگ میں مارے گئے۔

وزارت نے یہ بھی کہا کہ گزشتہ روز کے حملوں کے دوران 12 فوجی پک اپ گاڑیاں، 11 بکتر بند گاڑیاں، 6 آٹومیٹک ہووٹزر توپ خانے، یوکرینی مسلح افواج کی 72ویں میکانائزڈ بریگیڈ کا کمانڈ سینٹر تباہ کر دیا گیا۔

گزشتہ روز روس نے یہ بھی کہا تھا کہ دونباس کے علاقے میں خصوصی فوجی آپریشن کے آغاز سے اب تک یوکرینی فوج کا مجموعی نقصان 386 فوجی طیارے، 210 ہیلی کاپٹر، 3193 ڈرون، 405 فضائی دفاعی نظام، 7945 ٹینک اور دیگر بکتر بند گاڑیاں، متعدد راکٹ لانچرز اور 4157 توپ خانے اور مارٹر گولے ہو چکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button