عراق

عراقی حکومت نے ایران کے ساتھ اپنی مشترکہ سرحدوں کے تحفظ کیلیے کچھ اقدامات کو اٹھایا ہے

شیعیت نیوز: عراق کے وزیر خارجہ نے کہا کہ ان کے ملک نے ایران کے ساتھ اپنی سرحدوں کے تحفظ کے لیے کچھ اقدامات کیے ہیں اور عراق کا آئین اپنی سرزمین سے پڑوسی ممالک پر حملے کی اجازت نہیں دیتا ہے۔

عراقی نیوز ایجنسی (واع) کے مطابق یہ بات فواد حسین نے ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں کہی۔

عراقی وزیر خارجہ نے اس کانفرنس میں بعض اہم اور مشترکہ مسائل پر بات چیت کی۔

انہوں نے بتایا کہ ہماری بات چیت کا ایک حصہ سیکورٹی اور سرحدی صورت حال تھا اور عراقی حکومت نے ایران کے ساتھ اپنی مشترکہ سرحدوں کے تحفظ کیلیے کچھ اقدامات کو اٹھایا ہے۔

فواد حسین نے کہا کہ ہمارا آئین اپنے پڑوسی ممالک کو عراقی سرزمین سے حملہ کرنے کی اجازت نہیں دیتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : یمن پر مسلط شدہ جنگ کے نفسیاتی زخم مندمل ہونے میں کتنے سال لگیں گے؟

عراقی وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم نے ایرانی گیس کی خریداری کے لیے ایران پر بغداد کے قرضوں کی ادائیگی پر بھی گفتگو کی۔

فواد حسین نے یہ بھی کہا کہ ایران کے ساتھ ریلوے لائن کے مسئلے میں بھی اقدامات کیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایران اور امریکہ کے درمیان مفاہمت عراق کے لیے اہم ہے۔

دوسری جانب ایران اور عراق کے وزرائے خارجہ کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور بدھ کو عراقی وزارت خارجہ میں منعقد ہوا۔

ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان اور عراق کے وزیر خارجہ فواد حسین کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور آج بروز بدھ 22 فروری کو عراق کی وزارت خارجہ میں انعقاد کیا گیا۔

اس مذاکرات میں ایرانی وزیر خارجہ نے اسلامی مزاحمت کے اعلی کمانڈروں شہید قاسم سلیمانی اور شہید ابو مہدی مہندس کو دونوں ممالک کے اتحاد اور استقامت کا مظہر قراردیتے ہوئے ایران اور عراق کے جامع قانونی اقدامات کے ساتھ ساتھ اس کیس کو حتمی شکل دینے اور اس غیر انسانی دہشت گردی کے مرتکب افراد کے ٹرائل میں تیزی لانے کا مطالبہ کیا۔

قابل ذکر ہے کہ ایرانی وزیر خارجہ نے آج کی صبح ایک اعلی وفد کی قیادت میں عراقی دارالحکومت بغداد کا دورہ کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button