ایران

ایران کا فلسطینیوں کی نسل کشی کو روکنے کیلئے فوری بین الاقوامی اقدام اٹھانے کا مطالبہ

شیعیت نیوز: ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے صہیونی ریاست کے ہاتھوں نابلس کے عوام کے وحشیانہ قتل کی مذمت کرتے ہوئے فلسطینیوں کی نسل کشی کو روکنے اور اس کی مذمت کے لیے فوری طور پر بین الاقوامی اقدامات کا مطالبہ کیا۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، ناصر کنعانی نے بروز بدھ کو مغربی کنارے کے شہر نابلس پر قابض صہیونی افواج کے وحشیانہ اور دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کی جس کے نتیجے میں درجنوں نہتے فلسطینی شہید اور زخمی ہوگئے۔

انہوں نے صہیونی غاصب ریاست اور اس کی نسل پرست اور انتہا پسند کابینہ کے ہاتھوں فلسطینیوں کی نسل کشی کو روکنے اور اس کی مذمت کے لیے عالمی برادری سے فوری اقدام اٹھانے کا مطالبہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں : دشمن کے جرائم پر مزاحمت کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو رہا ہے، عزالدین القسام بریگیڈز

ناصر کنعانی نے مغربی کنارے میں گذشتہ چند مہینوں کے دوران صیہونیوں کی مجرمانہ اور دہشت گردانہ کارروائیوں کے تسلسل اور اس میں اضافے کا ذکر کرتے ہوئے، جن میں نابلس اور جنین کے علاقوں پر حملے، بچوں، عورتوں اور بوڑھوں کا قتل اور فلسطینیوں کے گھروں کی تباہی شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس خطرناک عمل کے جاری رہنے، جو ذمہ دار بین الاقوامی اداروں اور مغرب میں انسانی حقوق کے جھوٹے دعویداروں کی خاموشی اور بے حسی کے سائے میں ہوتا ہے، ناقابل برداشت اور ان کے لیے باعث شرم ہے۔

ناصر کنعانی نے القدس، یروشلم، جنین، نابلس اور تمام مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں عوام اور خاص طور پر فلسطینی نوجوانوں کی بہادرانہ مزاحمت کو سراہتے ہوئے، اسلامی ملکوں کے رہنماوں سے مطالبہ کیا کہ فلسطینی عوام اور ان کی جائز مزاحمت کی حمایت میں متفقہ مؤقف اور مربوط اقدام اٹھایا جائے جو صہیونی نسل پرست حکومت کے انسانیت سوز اور دہشت گردانہ اقدامات کے خلاف مزاحمت کر رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button