لبنان

لبنان کے وزیر محنت کا دورہ بغداد، عراقی صدر سے ملاقات

شیعیت نیوز: لبنان کے وزیر محنت مصطفیٰ حسین بیرم نے ایک وفد کے ہمراہ منگل کے روز عراق کا دورہ کیا۔ جہاں اس وفد نے عراقی صدر عبداللطیف جمال رشید سے ملاقات کی۔

عبداللطیف جمال رشید نے بغداد پیلس میں ہونے والی اس ملاقات میں عراق اور لبنان کے درمیان گہرے تعاون کو فروغ دینے پر زور دیا۔

یہ بھی پڑھیں : داعش کے خلاف کلین اپ آپریشن شروع، داعش کے 3 خطرناک دہشت گرد گرفتار

عراقی صدر نے دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی، تجارتی اور ثقافتی شعبوں میں تعلقات کو فروغ دینے کی تاکید کی۔

اس موقع پر عبداللطیف جمال رشید نے کہا کہ عراق، لبنان کے ساتھ کھڑا ہے اور موجودہ صورت حال پر قابو پانے کے لیے لبنانیوں کی صلاحیت پر اعتماد رکھتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : کامـــسیٹس یونیورسٹی میں پوچھا گیا غیر اخلاقی سوال ہماری مذہبی معاشرتی ، خاندانی و اخلاقی اقدار کی توہین ہے،علامہ شبیر میثمی

عراقی صدر نے باہمی تعاون میں وسعت کے ساتھ ساتھ کام، سماجی تعاون اور پیشہ وارانہ تربیت سمیت دیگر شعبوں میں تجربات کے تبادلے کے لئے عراق و لبنان کے حکام کے باہمی دوروں کو ضروری قرار دیا۔

دوسری جانب لبنان کے وزیر محنت نے بیروت اور بغداد کے درمیان تعلقات کی تعریف کی اور ان تعلقات میں وسعت پر زور دیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button