اہم ترین خبریںپاکستان
کامـــسیٹس یونیورسٹی میں پوچھا گیا غیر اخلاقی سوال ہماری مذہبی معاشرتی ، خاندانی و اخلاقی اقدار کی توہین ہے،علامہ شبیر میثمی
تعلیم و تربیت کے مراکز میں ایسی حرکتیں نا قابل برداشت ہیں۔

شیعیت نیوز: شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر علامہ شبیر حسن میثمی نے کہا ہے کہ کامـــسیٹس یونیورسٹی کے پروفیسر کی طرف سے امتـــحان میں پوچھا گیا غیر اخلاقی سوال ہماری مذہبی معاشرتی ، خاندانی و اخلاقی اقدار کی توہین ہے۔ تعلیم و تربیت کے مراکز میں ایسی حرکتیں نا قابل برداشت ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ایم ڈبلیوایم قائدین کا داعی وحدت سید ثاقب اکبر نقوی کی رحلت پر اظہارِ افسوس وتعزیت
واضح رہے کہ کامسیٹس یونیورسٹی میں انگریزی کے پرچے میں پروفیسر خیرالبشر کی جانب سے ایک ایسا گھٹیا ، نازیبااور ناقابل بیان سوال درج کیا گیا تھا کہ جس کو پڑھ کر کسی بھی غیرت مند مسلمان کا خون کھول اٹھے۔ اس اقدام سے پوری قوم کا سر شرم سے جھک گیا ہے ۔