عراق

عراقی وزارت خارجہ کی جانب سے عبداللہیان کے دورہ بغداد کی تفصیلات جاری

شیعیت نیوز: عراقی وزارت خارجہ کے ترجمان احمد الصحاف نے ایرانی وزیر خارجہ کے دورہ بغداد کی تفصیلات جاری کی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان اپنے دو روزہ دورے پر بغداد پہنچیں گے۔

عراقی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ اپنے دورے کے دوران حسین امیر عبداللہیان عراقی صدر، وزیراعظم، پارلیمنٹ کے اسپیکر، مشیر قومی سلامتی، نائب وزیراعظم اور اپنے عراقی ہم منصب فواد حسین سے ملاقات کریں گے۔ جس میں تمام شعبوں میں دو طرفہ تعلقات کو وسعت دینے پر غور کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : سعودی عرب ایران کے ساتھ سفارتی تعلقات خراب ہونے سے خوفزدہ ہے، روسی میڈیا

اس کے علاوہ خطے کی سلامتی و استحکام کو مضبوط بنانے کے لیے مشترکہ تعاون کو بڑھانے کے لیے ڈائیلاگز کو ایک کھڑکی کے طور پر استعمال کرنے کے طریقوں کا جائزہ لیا جائے گا۔ پھر ان مذاکرات کے دونوں ہمسایہ ممالک پر مثبت اثرات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے حسین امیر عبداللہیان کے حالیہ دورہ بغداد کی خبر دی۔

یہ بھی پڑھیں : کامـــسیٹس یونیورسٹی میں پوچھا گیا غیر اخلاقی سوال ہماری مذہبی معاشرتی ، خاندانی و اخلاقی اقدار کی توہین ہے،علامہ شبیر میثمی

ناصر کنعانی نے کہا کہ ایرانی وزیر خارجہ کے سخت شیڈول کے باعث فی الحال اس دورے کو ممکن بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے، لیکن جہاں تک میرے علم میں ہے، ابھی تک یہ دورہ حتمی نہیں ہے۔

حسین امیر عبداللہیان ان دنوں دوسرے ممالک کے دوروں میں مصروف ہیں، جس میں عراقی دورے کا بھی امکان تھا، مگر ممکن ہے کہ کوئی اور سفر ان کے شیڈول میں شامل ہو۔ بہرحال رائیسینا سربراہی اجلاس میں شرکت وزیر موصوف کے پروگرام میں شامل نہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button