ایران

جنوبی قفقاز 3+3 فارمیٹ کے اجلاس کی میزبانی کے لیے تیار ہیں، امیرعبداللہیان

شیعیت نیوز: ایران کے وزیر خارجہ نے 3+3 فارمیٹ کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کی میزبانی کے لیے ایران کی آمادگی کا اظہار کرتے ہوئے ایران اور روس کے تعاون کو مزید فروغ دینے کی اہمیت پر زور دیا۔

رپورٹ کے مطابق، ان خیالات کا اظہار ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے پیر کے روز تہران میں روس کے نائب وزیر خارجہ الیگزینڈر وکٹورووچ گرشکو کے ساتھ ایک ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

ملاقات کے دوران ایرانی وزیر خارجہ نے نے علاقائی تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے 3+3 فارمیٹ کے ممالک یعنی روس، ایران، ترکی اور تین جنوبی قفقاز کے ملکوں کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کی میزبانی کے لیے ایران کی تیاری کا بھی اعلان کیا۔

روس کے نائب وزیر خارجہ الیگزینڈر وکٹورووچ گرشکو نے دوطرفہ، علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر دونوں ملکوں کے مشترکہ تعاون کا ذکر کرتے ہوئے تہران اور ماسکو کے درمیان تعاون کے فروغ کو بہت اہم قرار دیا۔

درایں اثنا روسی نائب وزیر خارجہ نے ایران کے نائب وزیر خارجہ برائے سیاسی امور علی باقری کنی سے بھی ملاقات اور گفتگو کی جس میں یوکرین کی جنگ، افغانستان، شام، وسطی ایشیا اور قفقاز کی صورت حال سمیت متعدد علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : دشمن ایرانی قوم کو پابندیوں کے ذریعے گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کرنا چاہتے ہیں، رضا نوری

دوسری جانب ایرانی وزیر خارجہ نے اپنے ایک پیغام میں تہران میں تعینات سابق فلسطینی سفیر کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ آنجہانی الزواوی نے فلسطینی عوام کے حقوق کے حصول کیلیے بہت جدو جہد اور کوشش کی ہے۔

یہ بات حسین امیر عبداللہیان نے پیر کے روز اپنے ایک پیغام میں ایران میں سابق فلسطینی سفیر کی موت کی خبر پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آنجہانی صلاح الزواوی نے اپنی سفارتی سرگرمیوں کے دوران ہمیشہ مظلوم فلسطینی قوم کے حقوق کے لیے بہت کوششیں کیں۔

انہوں نے صلاح الزواوی کی موت کو مرحوم کے اہل خانہ خاص طور پر محترمہ خاتون سلام الزواوی ، لواحقین، پسماندگان کو تعزیت کا اظہار کرتے اللہ تعالیٰ سے مرحوم کے لیے مغفرت اور رحمت کی دعا کی۔

صلاح الزواوی بیماری کے باعث 86 سال کی عمر میں تہران کے ایک اسپتال میں انتقال کر گئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button