ایران

دشمنوں نے گستاخی کی جرات بھی کی تو ہمارا جواب دندان شکن ہوگا، صباحی فرد

شیعیت نیوز: ایران کی فوج کے ایئرڈیفنس فورس کے کمانڈر ان چیف جنرل علی رضا صباحی فرد نے کہا ہے کہ دشمنوں کی کسی بھی جارحیت کا تباہ کن جواب دیا جائے گا۔

فضائی دفاع کے کمانڈر ان چیف جنرل علی رضا صباحی فرد نے ایران کے جنوب مشرقی علاقوں کی ایئرڈیفنس تنصیبات کا معائنہ کرتے وقت کہا ہے کہ دشمنوں کی جانب سے درپیش خطروں اور خباثتوں کے پیش نظر ایران کی مسلح افواج نے ایسی حکمت عملی اپنائی ہے جس کے رو سے ہر طرح کے خطرے سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں : اردن کے وزیر خارجہ ایمن الصفدی کی شامی صدر بشار الاسد سے ملاقات

انہوں نے کہا کہ اس پالیسی کے پیش نظر دشمنوں کی گستاخی کا دنداں شکن جواب دیا جائے گا۔

ایران کی مسلح افواج کے ڈپٹی کمانڈر جنرل ابوالفضل شکارچی نے بھی کہا ہے کہ اس وقت امریکہ، برطانیہ، فرانس اور صیہونی حکومت مل کر ایران سے دشمنی کر رہے ہیں، لہٰذا ضرورت اس بات کی ہے کہ اپنی طاقت میں اس حد تک اضافہ کریں کہ دشمن میں کسی بھی سطح پر حملے کی جرات تک پیدا نہ ہوسکے۔

ادھر صیہونی وزیر جنگ یوآف گالانت نے میونخ سیکورٹی کانفرنس کے موقع پر کوئی ثبوت پیش کئے بغیر دعوی کیا ہے کہ ایران پچاس سے زیادہ ممالک کو ہتھیار فروخت کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : امامیہ پری بورڈ امتحانات طلبہ و طالبات کیلئے اپنے محاسبہ کا بہترین ذریعہ ہے، آئی ایس او

انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ ایران نے مشرقی یورپی ممالک کو ایسے ڈرون فروخت کئے ہیں جو ہزار کلومیٹر کی دوری تک پرواز کرکے اپنے اہداف کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ گذشتہ منگل کو روزنامہ گارڈین نے امریکی انٹیلی جنس عہدے داروں کا حوالہ دیتے ہوئے دعوی کیا تھا کہ ایران سستے اور تباہ کن ڈرون طیاروں کی پیداوار میں سرفہرست ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button