مشرق وسطی

اردن کے وزیر خارجہ ایمن الصفدی کی شامی صدر بشار الاسد سے ملاقات

شیعیت نیوز: شام کے ایک سرکاری ذریعے نے اعلان کیا ہے کہ اردن کے وزیر خارجہ ایمن الصفدی دمشق پہنچے اور یہ شام میں خانہ جنگی اور بحران کے آغاز کے بعد سے کسی اعلیٰ اردنی اہلکار کا شام کا پہلا دورہ ہے۔

شامی خبر رساں ایجنسی (SANA) نے بھی شامی صدر بشار اسد کے ساتھ ایمن الصفدی کی ملاقات کی خبر دی۔

اس ملاقات میں اردن کے شاہ عبداللہ دوم کا تہنیتی پیغام پہنچاتے ہوئے الصفدی نے اس ملک میں آنے والے زلزلے کے بعد شامی عوام کے ساتھ اپنے ملک کی یکجہتی اور شام کے زلزلہ زدگان کو امداد فراہم کرنے پر تاکید کی۔

انہوں نے کہا کہ تمام ممالک کو اس واقعے سے انسانی ہمدردی کے اصولوں کی بنیاد پر نمٹنا چاہیئے اور بلا تفریق یا سیاست کے تمام زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں ضروری غذائی امداد بھیجا جانا چاہیئے۔

شامی صدر نے اردن کے مؤقف کو سراہا اور دونوں ممالک کے درمیان تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔ اس رپورٹ کے مطابق کل بروز بدھ اردن کا ایک طیارہ شام کے زلزلہ زدگان کے لیے 12 ٹن طبی امداد لے کر دمشق پہنچا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : یورپی پارلیمنٹ کا جنگ یوکرین مین مزید حصہ ڈالنے کا اعلان

دوسری جانب وینزویلا کے صدر نے اپنے شامی ہم منصب کے ساتھ ٹیلیفون گفتگو میں شام کے زلزلہ زدگان کی حمایت پر زور دیا۔

فارس نیوز کی رپورٹ کے مطابق وینزویلا کے صدر نکولس مادورو نے اپنے شامی ہم منصب بشار الاسد سے ٹیلیفون پر بات چیت کی۔

اس فون کال میں مادورو نے شام کے زلزلہ زدہ عوام کے ساتھ وینزویلا کی حکومت اور عوام کی یکجہتی پر زور دیا۔

شام کی خبر رساں ایجنسی (سانا) کی رپورٹ کے مطابق وینزویلا کے صدر نے شام میں زلزلہ متاثرین کے لیے امداد بھیجنے کے لیے اپنے ملک کی آمادگی کا بھی اعلان کیا۔

شامی صدر نے کہا کہ وینزویلا، بہت سے عرب ممالک اور شام کے دیگر دوستوں کی طرف سے بھیجی گئی امدادی ٹیموں اور امدادی سامان نے زلزلہ زدگان کی مدد کے لیے حکومتی کوششوں پر بہت اثر ڈالا اور شامی قوم ان ممالک کے اس مؤقف کی قدر کرتی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button