دنیا

چین نے دو بڑی امریکی اسلحہ ساز کمپنیوں پر پابندی عائد کر دی ہے

شیعیت نیوز: چین نے جمعرات کو دو کمپنیوں کو، جو دنیا میں دفاعی سازوسامان تیار کرنے والی سب سے بڑی اسلحہ ساز کمپنیوں میں سے ہیں، کو پابندیوں کی فہرست میں شامل کیا ہے۔

چین نے لاک ہیڈ مارٹن اور اس کی ایک ذیلی کمپنی، ہیریٹین ٹیکنالوجی کو، خلائی اور دفاعی آلات بنانے والے دنیا کے سب سے بڑے اداروں میں سے، پابندیوں کی فہرست میں ڈال دیا۔

انگریزی خبر رساں ایجنسی رائٹرز نے رپورٹ کیا ہے کہ چین نے ان اسلحہ ساز کمپنیوں کو تائیوان کو فوجی سازوسامان فروخت کرنے پر ’’ناقابل اعتماد اداروں کی فہرست‘‘ میں رکھا ہے اور اس ملک سے متعلقہ تبادلے میں ان سے برآمدات/درآمدات پر پابندی لگا دی ہے۔

یہ کارروائی امریکی فوج کی جانب سے چینی غبارے کو مار گرائے جانے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں دوہری اضافے کے درمیان کی گئی ہے۔ امریکہ نے دعویٰ کیا کہ مذکورہ غبارہ جاسوس تھا لیکن چین نے کہا کہ اس غبارے میں تحقیقی مشن تھا۔

یہ بھی پڑھیں : ایرانی وزیرخارجہ اور چین کی کمیونسٹ پارٹی کے بین الاقوامی امور کے سربراہ کی گفتگو

گزشتہ روز چین نے خبردار کیا تھا کہ وہ ان امریکی اداروں کے خلاف کارروائی کرے گا جو چین کی سلامتی اور خودمختاری کو نقصان پہنچاتے ہیں۔

چین کی وزارت تجارت نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ لاک ہیڈ مارٹن اور رٹیان میزائل اور دفاعی سازوسامان (رٹین ٹیکنالوجیز کا ذیلی ادارہ) کو ’’چین کے ساتھ برآمدی اور درآمدی سرگرمیاں‘‘ کرنے سے منع کیا گیا ہے۔

چینی وزارت خارجہ نے اس سلسلے میں اعلان کیا ہے کہ تائیوان کو فوجی ہتھیاروں کی فروخت چین کے سلامتی کے مفادات کو متاثر کرتی ہے، چین اور امریکہ کے تعلقات اور اسی طرح آبنائے تائیوان میں امن و استحکام کو بھی شدید طور پر کمزور کرتی ہے۔

وائٹ ہاؤس کے ترجمان نے جمعرات کو صحافیوں کے ساتھ بات چیت میں ان پابندیوں پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ’’یہ علامتی اور غیر ضروری اقدامات ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button