لبنان

زلزلہ زدگان کیلئے حزب الله کا پہلا امدادی قافلہ شام پہنچ گیا

شیعیت نیوز: لبنان کی مقاومتی تحریک حزب اللہ کا شامی زلزلہ زدگان کے لیے پہلا انسانی امدادی قافلہ اپنی منزل پر پہنچ گیا ہے۔

اس حوالے سے شام کے صوبہ ’’لاذقیہ‘‘ میں عرب صحافی نے اعلان کیا کہ حزب اللہ کا ’’رحماء‘‘ کے نام سے پہلا انسانی امدادی قافلہ شام میں داخل ہوگیا ہے۔

امداد قافلے کے سربراہ سید ہاشم صفی الدین نے بتایا کہ اس قافلے میں خوراک، ادویات اور زلزلہ زدگان کے لئے اشیائے ضروریہ شامل ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ حزب اللہ کا قافلہ 23 ​​بڑے ٹرکوں پر مشتمل ہے۔ نیز دیگر امدادی قافلے جلد ہی شام پہنچیں گے۔ واضح رہے کہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر حزب اللہ کا یہ قافلہ ’’مہربانی‘‘ کے نام سے گذشتہ روز اتوار کے دن شام کے زلزلہ زدہ علاقوں میں پہنچا۔

یہ بھی پڑھیں : جمعیت علمائے اسلام (ف) دفاع ناموس معاویہ کیلئے میدان میں اتر آئی

حزب الله کا یہ قافلہ ایگزیکٹو کونسل کے سربراہ ’’سید ہاشم صفی الدین‘‘ کی نگرانی میں جنوبی بیروت کے نواحی علاقے ’’الحدث‘‘ سے شامی سرحد کی جانب روانہ ہوا۔

سید ہاشم صفی الدین نے اس موقع پر اپنی گفتگو میں کہا کہ لبنان اور باالخصوص مقاومت کا مشکلات میں گِھری شامی عوام کے ساتھ کھڑا ہونا ایک فطری امر ہے۔

سید ہاشم صفی الدین نے کہا کہ مغرب نے اپنی ثقافت کی نشاندہی کی اور اس چیز کو ثابت کیا کہ انسانی حقوق کے دفاع کے ان کے نعرے سوائے جھوٹ کے اور کچھ بھی نہیں۔

یاد رہے کہ سوموار کی صبح جنوبی ترکی اور شمالی شام کو 7.8 ریکٹر کی شدت کے زلزلے نے ہلا کر رکھ دیا اور اب تک ان علاقوں میں 1,300 سے زیادہ آفٹر شاکس ریکارڈ کیے گئے ہیں۔ اس ہلاکت خیز واقعے پر بڑے پیمانے پر ردعمل سامنے آیا ہے۔

مختلف ممالک کے رہنماؤں نے شامی اور ترک اقوام کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ نیز اس سلسلے میں دونوں ممالک کو امداد کی فراہمی جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button