ایران

صیہونی حکومت، ایران کے خلاف فوجی اقدام کی جرأت بھی نہیں کرسکتی، ناصر کنعانی

شیعیت نیوز: ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے کہا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت ایران کے خلاف فوجی اقدام کرنے کی جرأت بھی نہیں کرسکتی۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے اپنی ہفتے وار پریس کانفرنس میں امریکہ اور غاصب صیہونی حکومت کی فوجی مشقوں کے بارے میں کہا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت ایران کی جانب سے منھ توڑ جواب دیئے جانے میں سنجیدگی کا بارہا مشاہدہ کر چکی ہے اور اس حکومت نے جارحیت پر جوابی اقدام کا مزہ بھی چکھا ہے۔

انھوں نے کہا کہ امریکہ، غاصب صیہونی حکومت کا حامی اور اس غاصب حکومت کا اتحادی ہے اس لئے اسے اس غاصب حکومت کے جارحانہ اقدامات پر جوابدہ بھی ہونا چاہئے۔

ناصر کنعانی نے پابندیوں کے خاتمے سے متعلق مذاکرات کے بارے میں بھی کہا کہ مذاکرات کا عمل اس بات کا متقاضی ہے کہ مقابل فریق اگر معاہدے میں واپسی کا خواہاں ہے تو اسے اس سلسلے میں عملی اقدامات بھی کرنا چاہیئے۔

انھوں نے قیدیوں کے تبادلے کے لئے امریکہ کے ساتھ مذاکرات کے بارے میں بھی کہا کہ ایران کی جانب سے انسانی نقطہ نظر سے حتی المقدور عجلت پسندانہ اقدام کیا گیا جبکہ امریکہ کی جانب سے ایسے کسی اقدام کا مشاہدہ نہیں کیا گیا۔

ایران کے دفتر خارجہ کے ترجمان نے صدر مملکت سید ابراہیم رئیسی کے دورہ چین کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اسے دو طرفہ تعلقات میں ایک بڑی اور اہم تبدیلی کا ترجمان قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں : ایرانی صدر نے دورہ چین کے موقع پر قائد اسلامی انقلاب سے ملاقات کی

دوسری جانب ایران کی عدلیہ کے سربراہ نے عدلیہ کے کارکنوں کو حکم دیا ہے کہ رہبر انقلاب آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی جانب سے بلووں میں ملوث نوجوانوں کو عام معافی دینے کے بعد، ان افراد کی رہائی کی رفتار کو مزید تیز کریں۔

عدلیہ کے سربراہ آیت اللہ محسنی اژہ ای نے عدلیہ کے عہدے داروں اور کارکنوں سے کہا ہے کہ گذشتہ مہینوں کے دوران بلووں میں گرفتار ہونے والے اور سزا یافتہ افراد کو، جنہیں اس عام معافی کے تحت رہا کیا جا رہا ہے، انہیں اور ان کے اہل خانہ کو مطلع کرنے اور ضروری دفتری کارروائی کا سلسلہ تیز کیا جائے۔

غلام حسین محسنی اژہ ای نے عدلیہ کی اعلی کمیٹی کے اجلاس کے دوران ایک بار پھر رہبر انقلاب اسلامی کے اس فیصلے کو انتہائی اہم قرار دیا جس سے دشمن مایوس ہوئے اور عوام کی خوشیوں میں اور بھی اضافہ ہوگیا۔

انہوں نے کہا کہ گذشتہ تین دہائیوں کے دوران رہبر انقلاب آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی جانب سے عوام کے تئیں اپنی پوری طرح سے شفقت پدری کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button