اہم ترین خبریںایران

ایرانی صدر نے دورہ چین کے موقع پر قائد اسلامی انقلاب سے ملاقات کی

شیعیت نیوز: ایرانی صدر مملکت سید ابراہیم رئیسی نے دورہ چین کے موقع پر آج بروز پیر کو قائد اسلامی انقلاب آیت اللہ سید علی خامنہ ای سے ملاقات کی۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، صدر مملکت سید ابراہیم رئیسی نے آج بروز پیر کو دورہ چین کے موقع پر قائد اسلامی انقلاب حضرت آیت اللہ خامنہ ای سے ملاقات کی۔

صدر رئیسی نے اس ملاقات میں سپریم لیڈر کو اس دورے کے ورک پلان اور طے شدہ میٹنگز کی رپورٹ دی۔

اس موقع پر حضرت آیت اللہ خامنہ ای نے کیے گئے منصبوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے صدر رئیسی کیلئے کامیابی کی خواہش کی۔

یاد رہے کہ ایران کے صدر آیت اللہ ابراہیم رئیسی اپنے چینی ہم منصب شی جن پنگ کی دعوت پر 14 سے 16 فروری تک چین کا سرکاری دورہ کر رہے ہیں۔ ان کے دورے کے دوران دونوں ملکوں کے اعلیٰ سطحی وفود دوطرفہ مذاکرات کریں گے اور باہمی تعاون کی متعدد اسناد پر دستخط کیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : جشن انقلاب کی عظیم الشان ریلیوں نے دشمنوں کو مایوس کردیا، ایرانی عہدیداروں کے بیانات

دوسری جانب ایران کے صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی نے پیر کی رات تین روزہ دورہ چین پر روانہ ہونے سے قبل تہران کے مہرآباد بین الاقوامی ائیرپورٹ پر گفتگو میں کہا کہ یہ دورہ دوست ملک چین کے صدر کی دعوت پر کیا جارہاہے۔ دورے کے دوران ایران چین 25 سالہ اسٹریٹجک معاہدے پر عمل درآمد کے حوالے سے اہم پیش رفت ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ چین کے ساتھ ہمارے وسیع تعلقات ہیں تاہم ماضی میں جتنا دونوں ملکوں کی صلاحیت دوطرفہ تعلقات کی سطح کو بالخصوص اقتصادی اور تجارتی شعبوں میں بہتر بنانے کے لیے استعمال کیا جانا چاہیے تھا، اس سے غفلت برتی گئی اور افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے اس وقت ہم سے اس سلسلے میں بہت پیچھے ہیں۔

یاد رہے کہ آج رات صدر رئیسی سیاسی اور اقتصادی حکام کے ایک اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ اور اپنے چینی ہم منصب شی جن پنگ کی سرکاری دعوت پر بیجنگ جا رہے ہیں۔ یہ آیت اللہ رئیسی کا گزشتہ ڈیڑھ سال میں دسواں غیر ملکی دورہ ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button