عراق میں امام موسی کاظم ع کے یوم شہادت کے موقع پر خصوصی سیکورٹی پلان

شیعیت نیوز: بغداد آپریشن ہیڈکوارٹر کی کمانڈ نے امام موسی کاظم علیہ السلام کی شہادت کے موقع پر چار ہزار انٹیلی جنس اور سیکورٹی فورسز کی موجودگی کے ساتھ خصوصی سیکورٹی پلان کے آغاز کا اعلان کیا ہے۔
بغداد آپریشنز کے ہیڈکوارٹر نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ امام موسی کاظم علیہ السلام کی شہادت کی مناسبت سے خصوصی سیکورٹی پلان شروع کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : معاشی بحران کا بوجھ بے روزگار اور غریب عوام کی بجائے مراعات یافتہ طبقے پر ڈالا جائے، علامہ ساجد علی نقوی
الغدیر نیٹ ورک کے مطابق، اس بیان میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ اس منصوبے میں 4 ہزار سے زائد سیکیورٹی اور انٹیلی جنس فورسز موجود ہیں۔
آپریشن ہیڈ کوارٹر کے کمانڈر نے سڑکیں بلاک نہ کرنے کے احکامات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ 5 ہزار سے زائد جلوس عازمین کی خدمت کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں : سید روح اللہ خمینی نے انبیاء کرام علیہم السلام کی سیرت پر عمل کرتے ہوئے وقت کے نمرود اور فرعون کو للکارا،علامہ مقصودڈومکی
قبل ازیں عراق کے وزیر داخلہ عبدالامیر الشمری نے حکم دیا تھا کہ امام موسی کاظم علیہ السلام کی شہادت کے موقع پر زیارت کے دوران کسی بھی راستے کو بند نہ کیا جائے۔
امام موسی کاظم علیہ السلام کا یوم شہادت آئندہ جمعرات کو منایا جائے گا۔