عراق

عراقی پارلیمنٹ کے اسپیکر الحلبوسی کا عرب پارلیمنٹ میں شام کی واپسی کا مطالبہ

شیعیت نیوز: قاہرہ میں عراقی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد الحلبوسی نے عرب اسمبلیوں کے سربراہان کے اجلاس میں شرکت اور گفتگو کی۔

انہوں نے اس اجلاس میں کہا کہ ’’شام‘‘ کو عربی پارلیمنٹ میں اپنی جگہ پر لوٹنا اور اپنا علاقائی و بین الاقوامی کردار ادا کرنا چاہیئے۔

انہوں نے اس بارے میں کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ شام کی واپسی اور اس برادر ملک میں استحکام کے لئے عرب پارلیمنٹ ایک مؤقف اختیار کریں۔

اس سلسلے میں عرب ممالک کا کردار واضح ہے۔ عرب رہنماوں کو دیگر عرب ممالک کے درمیان شام کی واپسی کے لئے تمام سطوح پر اپنا علاقائی اور بین الاقوامی اثر و رسوخ استعمال کرنا چاہیئے۔

یہ بھی پڑھیں : طاغوت کو ایبسلوٹلی ناٹ کہنا قرآنی حکم ہے،انقلاب اسلامی ایران نے امریکی استعماریت کی سپر میسی کو ملیا میٹ کر دیا،علامہ راجہ ناصرعباس جعفری

محمد الحلبوسی نے شام کے شمالی علاقوں میں شدید زلزلے اور وسیع پیمانے پر ہونے والی تباہی کا ذکر کیا۔

انہوں نے کہا کہ عراق نے شام کے ساتھ تمام سرحدی گزر گاہیں کھول دی ہیں، اس ملک کے عوام کے لیے امداد بھیجی ہے اور اس میدان میں اہم کردار ادا کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ محمد الحلبوسی نے عرب لیگ اور عرب پارلیمنٹ میں شام کی واپسی پر ایسے وقت میں زور دیا ہے، جب اس تنظیم کے کئی دوسرے رکن ممالک بھی عراقی اسپیکر کے موقف کا اعادہ کرچکے ہیں، لیکن انہیں ابھی تک سعودی عرب اور قطر کی مزاحمت کا سامنا ہے۔

دوسری جانب شامی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ عرب پارلیمنٹ میں واپسی ہماری ترجیحات میں سے نہیں ہے۔

گذشتہ سال ستمبر کے مہینے میں الجزائر کے وزیر امور خارجہ نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا تھا کہ عرب پارلیمنٹ سے شام کی غیر حاضری خود اس کی درخواست پر تھی اور مذکورہ بالا موضوع پر عرب لیگ نے کوئی فیصلہ نہیں کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button