لبنان

حزب اللہ کی شامی زلزلہ زدگان کے لیے سب سے بڑی امدادی مہم میں حصہ لینے کی اپیل

شیعیت نیوز: حزب اللہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے لبنانی شہریوں سے اپیل کی ہے کہ تمام علاقوں میں محکمہ صحت کے سول ڈیفینس سینٹرز میں جا کر امداد کی فراہمی کے لیے سب سے بڑی انسانی امدادی مہم میں حصہ لیں۔

رپورٹ کے مطابق، حزب اللہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے لبنانی شہریوں سے شام کے زلزلہ زدگان کے لیے امدادی مہم کا حصہ بننے کی اپیل کی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ مالی امداد محکمہ قرض حسنہ کی شاخوں میں جمع کرائی جائے جو بعد میں شامی حکومت اور اس کے سرکاری اداروں کو ادا کی جائے گی۔

حزب اللہ نے اپنے بیان میں کہا کہ شام میں تباہ کن زلزلے کی وجہ سے رونما ہونے والے المناک سانحے میں ہزاروں متاثرین مرد، خواتین اور بچے لقمہ اجل بن گئے، آبادیاں منہدم اور عمارتیں تباہ ہو گئیں اور دسیوں ہزار افراد زخمی ہوئے، اس کے علاوہ دسیوں ہزار بے گھر اور مصیبت زدہ لوگ جو سخت موسمی حالات میں بے گھر ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : اقوام متحدہ کا شام میں زلزلے کے متاثرین کی مدد کیلئے سیاسی تحفظات کو دور کرنے کا مطالبہ

اس عظیم سانحے کے حوالے سے ہماری شرعی اور انسانی ذمہ داری کا تقاضا ہے کہ اپنی تمام تر صلاحیتیں شامی حکومت اور عوام کی خدمت میں لگائیں جنہوں نے ہر مشکل میں لبنانی عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے سے کبھی دریغ نہیں کیا۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ ہم نے گزشتہ دنوں رجسٹرڈ انجمنوں اور اداروں کے ذریعے خوراک، ادویات، ابتدائی طبی امداد اور دیگر ضروری ضروریات کو جمع کرنے کے لیے کام کیا ہے، تاہم تباہی کے بڑے پیمانےکی وجہ سے اور ان خاص حالات کے باوجود لبنانی عوام جن سے گزر رہے ہیں ہم اس انسانی ہمدردی کی مہم میں زیادہ سے زیادہ حصہ لینے کی اپیل کرتے ہیں۔

حزب اللہ نے تمام شہریوں سے اپیل کی کہ تمام علاقوں میں محکمہ صحت کے سول ڈیفنس مراکز سے رجوع کریں اور مالی امداد محکمہ قرض حسنہ کی شاخوں میں جمع کروائیں تاکہ بعد میں یہ امدادی رقوم شامی حکومت اور اس کے سرکاری اداروں کو ادا کی جاسکے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button