اہم ترین خبریںپاکستان

انسانی اور برادرانہ بنیادوں پر اہل شام اور ترکیہ کی دل کھول کر مدد کرنا ہمارا اخلاقی فرض ہے ،علامہ جہانزیب جعفری

انہوں نے کہا کہ ترکیہ اور شام میں پیدا ہونے والے انسانی المیے پر پوری پاکستانی قوم کے دل رنجیدہ ہیں

شیعیت نیوز: صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخواہ علامہ جہانزیب جعفری نے ترکی اور شام میں زلزلے سے ہونے والے شدید جانی ومالی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے دلی تعزیت اور اظہار ہمدردی کیا ہے، زلزلے سے جانبحق ہونے والوں کےلئے مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ہے۔ اس مشکل گھڑی میں ہم اپنے بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ مصیبت میں گھرے ترکی اور شام کی عوام کو تنہاء نہیں چھوڑیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: امامیہ خیر العمل سوسائٹی کی جانب سے پنجاب یونیورسٹی لاہور میں جشن مولود کعبہ کا انعقاد

انہوں نے کہا کہ ترکیہ اور شام میں پیدا ہونے والے انسانی المیے پر پوری پاکستانی قوم کے دل رنجیدہ ہیں، دونوں برادر اسلامی ممالک میں زلزلے نے جس بڑے پیمانے پر قیامت خیز تباہی مچائی ہے اس کو دیکھتے ہوئے حکومت وقت کو چاہیے کہ بڑے پیمانے پر امدادی سامانِ اور ہنگامی سرگرمیوں کے لیے اپنی ماہر ٹیموں کو فوری طور پر ترکی اور شام بھجوائے، تاکہ بروقت امداد سے لوگوں کی جانیں بچائی جا سکیں۔

یہ بھی پڑھیں: چین کے پاس ہم سے زیادہ بین البراعظمی میزائل لانچرز ہیں، امریکی اسٹریٹجک کمانڈ

انہوں نے کہا کہ ترکی وشام نے پاکستان کی بھی ہر مشکل وقت میں دل کھول کر مدد کی ہے اور اب جبکہ ان دونوں ممالک کے عوام کو ایک بہت بڑی قدرتی آفت کا سامنا ہے اور ایسے کربناک مناظر سامنے آ رہے ہیں لہذا ہمیں بھی بحیثیت قوم انسانی اور برادرانہ بنیادوں پر انکی دل کھول کر مدد کرنا ہمارا اخلاقی فرض ہے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button