پاکستان کو گیس، پٹرول اور بجلی دینے کیلئے تیار ہیں، ایران کی ایکبارپھر پیشکش
معاہدے کے تحت گیس پائپ لائن پاکستان کی سرحد تک پہنچا دی ہے، ایران پاکستان کو وافر مقدار میں ایل پی جی فراہم کر رہا ہے، گوادر کو 104 میگاواٹ بجلی فراہم کر رہے ہیں، گوادر کو مزید 100 میگاواٹ بجلی فراہم کریں گے۔

شیعیت نیوز: وطن عزیز پاکستان ہمارے موجودہ حکمرانوں کی نااہلیوں اور بیڈ گورننس کے سبب جہاں سیاسی و معاشی بحرانوں کا شکارہے وہیں توانائی کا بحران بھی روز بروز شدت اختیار کررہا ہے ، حکومت بجائے متبادل ذرائع اختیار کرنے کے بجائےامریکا اور آئی ایم ایف کے ہر جائز ناجائز مطالبے کے آگے تسلیم ہورہی ہے اور اس کا براہ راست بوجھ غریب عوام پر پیڑولیم مصنوعات اور بجلی اور گیس کے نرخوں میں اضافے کی صورت میں ڈالا جارہاہے اور ستم بالائے ستم یہ کہ مہنگی ہونے کے باوجود بجلی اور گیس ملک میں ناپید ہے۔ لیکن پھر بھی ہمارے حکمران اپنے برادر پڑوسی ملک ایران سے اس کی باربار پیشکش کے باوجود سستی بجلی، پیٹرول اور گیس لینے پر صرف اس لئیے تیار نہیں کہ ہمارا آقا امریکا اور سعودیہ ناراض ہوجائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم تنظیم داعش کا اہم کمانڈر گرفتار، اسلحہ برآمد
میڈیا رپوٹس کے مطابق ایران کے ڈپٹی قونصلر جنرل کا کہنا تھا کہ ہم پر گیس کی فراہمی کے حوالے سے بین الاقوامی کوئی پابندی نہیں، ایران پاکستان کو وافر مقدار میں ایل پی جی فراہم کر رہا ہے، گوادر کو 104 میگاواٹ بجلی فراہم کر رہے ہیں۔مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نقل کیاہےکہ اسللامی جمہوریہ ایران کی جانب سے کوئٹہ میں تعینات ڈپٹی قونصل جنرل پیر لورین نے کہا ہے کہ ایران کے پاکستان کے ساتھ دوستانہ تعلقات ہیں، پاکستان کو توانائی بحران کے خاتمے کیلئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے، گیس، پٹرول اور بجلی پاکستان کو دینے کیلئے تیار ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: مغربی کنارے میں 24 گھنٹوں کے دوران 18 مزاحمتی کارروائیوں میں اضافہ
میڈیا ذرائع کے مطابق گفتگو کرتے ہوئے پیر لورین کا کہنا تھا کہ پاک ایران تعلقات ہمیشہ مثالی رہے ہیں، اچھے ہمسایہ کی حیثیت سے ایران کے پاکستان کے ساتھ دوستانہ تعلقات ہیں، پاکستان کو توانائی بحران کے خاتمے کیلئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے، گیس، پٹرول اور بجلی پاکستان کو دینے کیلئے تیار ہیں، رکاوٹ ایران کی جانب سے نہیں، پاکستان کی حکومت ہچکچا رہی ہے۔ ایران کے ڈپٹی قونصلر جنرل کا کہنا تھا کہ ہم پر گیس کی فراہمی کے حوالے سے بین الاقوامی کوئی پابندی نہیں، معاہدے کے تحت گیس پائپ لائن پاکستان کی سرحد تک پہنچا دی ہے، ایران پاکستان کو وافر مقدار میں ایل پی جی فراہم کر رہا ہے، گوادر کو 104 میگاواٹ بجلی فراہم کر رہے ہیں، گوادر کو مزید 100 میگاواٹ بجلی فراہم کریں گے۔