اہم ترین خبریںپاکستان

کراچی میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم تنظیم داعش کا اہم کمانڈر گرفتار، اسلحہ برآمد

ملزم نے انکشاف کیا کہ وہ حوالہ ہنڈی کا کام بھی کرتا ہے اور اب تک لاکھوں روپے حوالہ ہنڈی کے ذریعے افغانستان بھیج چکا ہے

شیعیت نیوز: سی ٹی ڈی نے خفیہ اطلاع پر کراچی کے علاقے کورنگی صنعتی ایریا میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم داعش کے اہم کمانڈر کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے خفیہ اطلاع پر کراچی کے علاقے کورنگی صنعتی ایریا میں چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم داعش کے اہم کمانڈر عبدالمالک کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے غیر قانونی 30 بور پستول برآمد کر نے کا دعویٰ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایم ڈبلیوایم قائدین اور اراکین اسمبلی کا گلگت میں مسافر بس اور کار کے درمیان خوفناک تصادم اور قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہارافسوس

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق گرفتار دہشتگرد نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ وہ 2011ء سے داعش ملا عبدالمنان گروپ سے وابستہ رہا ہے۔ ملزم افغانی ہے اور کافی عرصے سے کراچی میں مقیم ہے، گرفتار ملزم اکثر رمضان کے مہینے میں کراچی سے چندہ اکٹھا کرکے افغانستان میں داعش کو دیتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: باب العلم مولا علیؑ کے یوم ولادت پر علامہ شیخ محسن نجفی نے پاکستان انٹرنیشنل یونیورسٹی کاسنگ بنیاد رکھ دیا

ملزم نے انکشاف کیا کہ وہ حوالہ ہنڈی کا کام بھی کرتا ہے اور اب تک لاکھوں روپے حوالہ ہنڈی کے ذریعے افغانستان بھیج چکا ہے۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق گرفتار دہشتگرد کے موبائل فون سے اہم معلومات ملی ہیں، جس کا فرانزک معائنہ کروایا جا رہا ہے، گرفتار دہشتگرد سے مزید تفتیش جاری ہے اور اہم انکشافات متوقع ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button