دنیا

بھارت اور صیہونی ریاست میں بڑھتی قربتیں، ایک اور فوجی معاہدے کو تیار

شیعیت نیوز:  بھارت اور صیہونی ریاست عسکری میدان میں ایک دوسرے سے تعاون بڑھانے کے لئے ایک فوجی معاہدے پر دستخط کرنے والے ہیں۔

صیہونی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھارت اور اسرائیل دفاعی میدان میں باہمی تعاون کے لئے ایک فوجی معاہدے پر دستخط کرنے والے ہیں۔

بھارت میں 13سے 17 فروری تک منعقد ہونے والے ایروانڈیا 2023ء شو میں صیہونی کمپنیاں شرکت کریں گے اور اس موقع پر زمینی جنگ اورہوائی دفاع کے میدان میں تعاون کےلئے کئی معاہدوں پر دستخط کئے جائیں گے۔

اس سے پہلے گزشتہ 30 سال میں دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کے میدان میں بے شمار معاہدے ہوئے ہیں۔ ان معاہدوں کے بعد صیہونی ریاست بھارت کو میزائل دفاعی نظام، راڈار، سیٹلائیٹ اور ڈرون نظاموں سے مسلح کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں : ہماری فضائی حدود اور بندرگاہیں شام کی مدد کیلئے کھلی ہیں، علی حمیہ

صیہونی ریاست کی دفاعی کمپنی کی ویب سائیٹ کے مطابق صیہونی ریاست بھارت کی بری، بحری اور فضائی فوج کو جدیدترین ٹیکنالوجی سے استفادہ کرنے میں بھرپور مدد کرے گی۔

یاد رہے کہ صیہونی وزیر داخلہ آیلت شاکید نے 11 دسمبر کو بھارت سے تعلقات میں فروغ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ صیہونی ریاست بھارت سے بلڈنگ تعمیرات اور نرسنگ کے شعبے میں ہزاروں افراد کو بھرتی کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

واضح رہے کہ بھارت نے 17 ستمبر 1950 میں غاصب صیہونی ریاست کو باضابطہ طور پر تسلیم کر لیا تھا جس کے بعد پہلا قونصل خانہ ممبئی میں کھولا گیا تھا، تاہم عرب ممالک میں اپنے لاکھوں شہریوں کی ملازمت کے سبب وہ اس کے ساتھ اپنے تعلقات کی سطح بڑھانے سے گریز کرتا رہا، مگر اب عرب ممالک کی صیہونی غاصبوں کے ساتھ دوستی کا سلسلہ شروع ہونے کے بعد موجودہ بی جے پی کی حکومت میں صیہونی ریاست کے ساتھ بھارت کے تعلقات بڑی تیزی سے فروغ پا رہے ہیں اور اسرائیل مختلف شعبوں منجملہ دفاعی اور کاشت کاری کے شعبے میں بھارت کو وسیع پیمانے پر خدمات فراہم کر رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button