مقبوضہ فلسطین

نابلس میں 17 سالہ نوجوان حمزہ الاشقر شہید، کئی گرفتار

شیعیت نیوز: غاصب صیہونی حکومت کے جارح فوجیوں نے غرب اردن کے علاقے نابلس کے مشرقی علاقے کو وحشیانہ جارحیت کا نشانہ بنایا جس میں ایک فلسطینی نوجوان حمزہ الاشقر شہید ہو گیا۔

غاصب صیہونی حکومت اپنے توسیع پسندانہ مقاصد کے حصول کے لئے آئے دن مختلف فلسطینی علاقوں کو جارحیت کا نشانہ بناتے رہتے ہیں جس میں کئی فلسیطنی شہید و زخمی ہو جاتے ہیں اور یا ان کو گرفتار کر لیا جاتا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صیہونی فوجیوں نے نابلس کے مشرق میں واقع علاقے المساکن پر حملہ کرتے ہوئے شدید فائرنگ کی جس میں ایک سترہ سالہ فلسطینی نوجوان حمزہ الاشقر شہید ہو گیا۔

مبینہ طور پر تین شہریوں کو قابض صیہونی فوج نے اسی محلے سے گرفتار کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں : ترکیہ اور شام میں شدید زلزلہ، اموات 3800 سے متجاوز، سیکڑوں عمارتیں گر گئیں

دریں اثنا، قابض صیہونی فوج نے جنین کے جنوب میں برقین قصبے میں صبح کے وقت گھروں پر چھاپوں کے دوران کم از کم 25 شہریوں کو اٹھا لیا۔

ویڈیو فوٹیج میں مزاحمتی جنگجوؤں کو برقین قصبے میں قابض صیہونی فوج کی گاڑیوں پر فائرنگ کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

صیہونی فوجیوں نے غرب اردن کے دیگر علاقوں کو بھی جارحیت کا نشانہ بنایا اور صیہونی حکومت کی جیل سے رہا ہونے والے کئی فلسطینیوں کو دوبارہ گرفتار کر لیا۔

فلسطین کی تحریک مزاحمت کے ایک گروہ عرین الاسود نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ المساکن پر صیہونی جارحیت کا فلسطینیوں نے ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے جہاں فلسطینیوں اور صیہونی فوجیوں کے درمیان جھڑپیں ہوئی ہیں۔

یہ ایسی حالت میں ہے کہ گزشتہ چند ماہ میں غاصب صیہونیوں پر فلسطینیوں کے حملوں میں مغربی کنارے اور دریائے اردن کے علاقوں میں اتنی شدت آگئی ہے کہ صیہونی فوجی اورسیاسی ذرائع ان حملوں کا مقابلہ کرنے سے اپنی عاجزی و ناتوانی کا اظہار کرچکے ہیں اور ان حملوں میں مزید شدت اور پھیلاؤ کے خطرے کی وارننگ دے چکے ہیں۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button