دنیا

یوکرین کے وزیر دفاع برطرف، انٹیلی جنس سربراہ قلمدان سنبھالیں گے

شیعیت نیوز: یوکرین کی برسر اقتدار پارٹی کے رہنما نے اعلان کیا کہ ملٹری انٹیلی جنس سروس کے سربراہ یوکرین کے وزیر دفاع کا قلمدان سنبھالیں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ٹی اے ایس ایس سے نقل کیا ہے کہ یوکرین کی بر سر اقتدار پارٹی کے سربراہ ڈیوڈ اراخامیا نے کہا ہے کہ وزیر دفاع الیکسی ریزنیکوف کی جگہ یوکرین کی ملٹری انٹیلی جنس کے سربراہ کائرل بوڈانوف وزارت دفاع کا قلمدان سنبھالیں گے۔

اراخامیا کے مطابق اس عہدے کو چھوڑنے کے بعد ریزنیکوف یوکرین کی اسٹریٹجک صنعتوں کے وزیر کا قلمدان سنھالیں گے۔

انہوں نے اپنے ٹیلی گرام چینل پر لکھا کہ الیکسی ریزنیکوف کو فوجی صنعتی تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے اسٹریٹجک انڈسٹریز کی وزارت سونپی جائے گی جبکہ کائرل بوڈانوف کو وزیر دفاع کے عہدے پر بھی تعینات کیا جارہا ہے جو جنگ کے دور میں کافی منطقی ہے۔

خیال رہے کہ یوکرین کی وزارت دفاع میں مالیاتی اسکینڈل کی افواہیں منظر عام پر آنے کے بعد ریزنیکوف کے ممکنہ استعفیٰ کے بارے میں قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں۔ یہ افواہیں یوکرین کی فوج کے لیے غلط قیمتوں اور معمول سے زیادہ قیمتوں پر اشیائے خوردونوش کی خریداری اور فراہمی کے بارے میں ایک صحافی کی تحقیقات کی اشاعت کے بعد پھیلی تھیں۔

مالیاتی اسکینڈل نے نائب وزیر دفاع ویاچسلاو شاپووالوف اور یوکرین کے وزیر داخلہ کے نائب سربراہ بوگدان خمیلنیتسکی کو مستعفی ہونے پر مجبور کیا۔ ان پر مالی بدعنوانی اور فوج کی سرگرمیوں میں رکاوٹ ڈالنے کے الزامات تھے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران کے ساتھ ہونے والے ایٹمی معاہدے کو بحال کرنے کی کوششیں جاری ہیں، بورل

دوسری جانب روس نے کہا ہے کہ امریکہ ہتھیار فراہم کر کے جنگ یوکرین کو پیچیدہ بنا رہا ہے۔

روس نے جو مغرب کی فوجی نقل و حرکت پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے، نیٹو کی فوجی اور انٹیلیجنس حمایت سے کریمیہ پر یوکرین کے ممکنہ حملے کے بارے میں مغرب اور نیٹو کو سخت خبردار کیا ہے۔

روس کی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری میدویدف نے کریمیہ پر یوکرین کے ممکنہ حملے پر خبردار کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا ہے کہ بین الاقوامی قوانین کے تحت عوام کا احترام کیا جانا چاہئے اور اس بات کو سمجھ لینا چاہئے کہ کریمیہ، روس کا علاقہ ہے اور کریمیہ پر حملہ روس پر حملے کے مترادف ہوگا اور جنگ کے پیچیدہ طور پر شدت اختیار کر جانے کا ذمہ دار یوکرین اور اس کے امریکی و مغربی حامی ہوں گے۔

انہوں نے یوکرین کے حکام کو مشورہ بھی دیا ہے کہ عقل سے کام لیں چونکہ کریمیہ پر حملے کی صورت میں روس کی جانب سے کسی بھی طرح کے ہتھیاروں سے انتقام لیا اور جواب دیا جا سکتا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button