ایران

ترکی اور شام کے صدور کو ایرانی صدر کا الگ الگ تعزیتی پیغام

شیعیت نیوز: ایرانی صدر نے الگ الگ پیغامات میں ترکی اور شام میں آنے والے زلزلے پر دونوں ممالک کے صدور اور عوام سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے فوری امداد فراہم کرنے کی تیاری کا اعلان کیا۔

ایران کے صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی نے ترکی اور شام کے صدور کے نام الگ الگ پیغامات میں دونوں ملکوں میں زلزلے کے دلخراش واقعہ پر تعزیت کا اظہار کیا اور انہوں نے زلزلے میں بھاری جانی اور مالی نقصان پر ترکی اور شام کے صدور مملکت سے اظہار ہمدری کرتے ہوئے کہا کہ ایران موجودہ مشکل صورت حال میں دونوں دوست ممالک کو فوری امداد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔

یہ بھی پڑھیں : رہبرانقلاب اسلامی کی جانب سے معافی کا اعلان، شفقت پدری کا جلوہ ہے، قالیباف

دوسری جانب ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ترکی اور شام میں زلزلہ زدگان کے ساتھ تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ سے جان بحق ہونے والوں کے لیے مغفرت کی دعا اور زخمیوں کیلیے جلد صحت یابی کی دعا کی۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے ترکی اور شام میں زلزلے کے متاثرین کے ساتھ تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ سے جان بحق ہونے والوں کے لیے مغفرت کی دعا اور زخمیوں کیلیے جلد صحت یابی کی دعا کی۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے حکام کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں۔ ضرورت پڑنے پر ایران کے امدادی، طبی یا صحت کے ادارے اپنی اخلاقی، انسانی اور اسلامی ذمہ داری اور فرض کے مطابق اور ہمسائیگی اور دوستانہ تعلقات کے فریم ورک میں ضروری اقدامات کریں گے۔

کچھ منٹ پہلے ترکی کے شہر آدانا میں 7.8 شدت کے ایک اور زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق زلزلے سے ترکی میں 912 افراد اور شام میں 326 افراد جاں بحق ہوئے ہیں اور شام میں زخمیوں کی تعداد 1042 اور ترکی میں 5383 افراد تک پہنچ گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button