ایران

رہبرانقلاب اسلامی کی جانب سے معافی کا اعلان، شفقت پدری کا جلوہ ہے، قالیباف

شیعیت نیوز: ایران کی پارلیمنٹ مجلس شورائے اسلامی کے اسپیکر نے کہا ہے کہ رہبر انقلاب اسلامی نے عام معافی کا حکم دے کر دشمنوں کے منصوبے کو ناکام بنا دیا۔

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے اسلامی انقلاب کی چوالیسویں سالگرہ اور ماہ رجب کی عیدوں کے موقع پر، عدلیہ کے سربراہ آیت اللہ محسنی اژہ ای کی سفارش پر ملک میں ہونے والے حالیہ بلووں اور ہنگاموں میں ملوث ہزاروں نوجوانوں اور دیگر افراد کو معاف یا ان کی سزاؤں میں تخفیف کی توثیق کردی ہے۔

مجلس شورائے اسلامی کے اسپیکرمحمد باقر قالیباف نے رہبر انقلاب اسلامی کی جانب سے حالیہ بلووں میں ملوث ہزاروں افراد کی عام معافی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ آپ نے دشمن کی اس سازش کو ناکام بنا دیا ہے جس کا مقصد نوجوانوں کو منظم بلوائیوں میں تبدیل کرنا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : جشن مولود کعبہ کا فقید المثال انعقاد، پاکستان کی فضاءحیدرؑ حیدرؑ کی صداؤں سے گونج اٹھی

اسپیکر قالیباف کا مزید کہنا تھا کہ رہبرانقلاب اسلامی کی جانب سے حالیہ ہنگاموں اور بلووں کے دوران گرفتار کیے جانے والوں کی ایک قابل ذکر تعداد کو معاف اور یا ان کی سزا میں کمی کر دینا دراصل فرزندان قوم سے آپ کی محبت اور شفقت پدری کا خوبصورت جلوہ ہے۔

واضح رہے کہ اتنی بڑی تعداد میں ملزموں اور بلووں میں ملوث جوانوں اور نوجوانوں کو رہبرانقلاب اسلامی کے ذریعے معاف کردیئے جانے کے اقدام کا علاقائی اور عالمی ذرائع ابلاغ میں بھی بڑے پیمانے پر انعکاس ہوا ہے ۔

دوسری جانب ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر اور اراکین نے اسلامی جمہوریہ کے بانی امام خمینی (رہ) کے مزار پر حاضری دے کر امام خمینی (رہ) اور انقلاب کے ساتھ اپنے عہد کی تجدید کی۔

رپورٹ کے مطابق، ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے آج کا پارلیمنٹ اجلاس یہ کہتے ہوئے ختم کرنے کا اعلان کیا کہ تمام اراکین امام عالی مقام کے مزار پر حاضری دینے جارہے ہیں۔

بعد ازاں اب سے کچھ دیر پہلے محمد باقر قالیباف اور پارلیمنٹ کے ارکان نے اسلامی جمہوریہ کے بانی حضرت امام خمینی ﴿رہ﴾ کے مزار پہنچے اور امام خمینی (رہ) اور انقلاب سے اپنے عہد کی تجدید کی۔

پارلیمنٹ کے اسپیکر اور نمائندے اسلامی انقلاب اور مسلط کردہ جنگ کے شہداء کی قبروں پر بھی حاضری دے کر انہیں خراج عقیدت پیش کریں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button