مقبوضہ فلسطین

ہمارے نوجوانوںکا قتل ہمیں پسپا نہیں کر سکتا، فلسطینی تنظیم حماس

شیعیت نیوز: فلسطینی نوجوانوں کی شہادت سے انتفاضہ اور استقامتی جذبہ کی آگ مزید شعلہ ور ہو گی، یہ بات فلسطینی تنظیم حماس نے ایک بیان جاری کر کے کہی۔

گزشتہ روز صیہونی گولیوں سے زخمی ایک اور پچیس سالہ نوجوان احمد قلالوہ مقبوضہ فلسطین کے نابلس علاقے میں شہید ہو گیا، جس کی شہادت کے بعد استقامتی فلسطینی تنظیم حماس نے ایک تعزیتی پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ شہیدوں کا پاکیزہ خون پورے فلسطین کے اندر صیہونی غاصبوں کے خلاف انتفاضہ اور استقامت کی آگ کو مزید شعلہ ور کر دے گا۔

فلسطینی اتھارٹی کے وزیر اعظم محمد اشتیہ نے بھی احمد کی شہادت پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ صیہونی حکومت عالمی ضابطوں کو نظر انداز کرتے ہوئے صیہونیوں کے قتل عام کے منصوبے پر مستقبل بنیادوں پر عمل پیرا ہے۔

انہوں نے صیہونیوں کے جارحانہ اور دہشت گردانہ اقدامات پر خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ان کے اقدامات کے نتائج کی مکمل ذمہ داری تل ابیب پر عائد ہوگی۔

واضح رہے کہ صیہونی دہشت گردوں نے احمد قلالوہ کو اُس وقت گولی مار دی جب وہ غیر قانونی صیہونی آبادکاری کے خلاف ایک اعتراض میں شریک تھا۔ صیہونیوں کا دعویٰ ہے کہ یہ نوجوان ایک صیہونی فوجی کا اسلحہ چھیننے کے کوشش کر رہا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : نجف اشرف میں زائرین کا تانتا، سکیورٹی ہائی الرٹ

دوسری جانب اسلامی مزاحمتی تحریک (حماس) کے پولٹ بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ مصری انٹیلی جنس سروس کے حکام کی دعوت پر آئندہ ہفتے قاہرہ کا دورہ کریں گے۔

ایک پریس بیان میں حماس کے ترجمان حازم قاسم نے بتایا کہ یہ دورہ دونوں فریقین کے درمیان مسلسل رابطے کا ایک حصہ ہے۔

ترجمان نے کہا کہ اس دورے کا مقصد مغربی کنارے میں اسرائیل کی جانب سے ماورائے عدالت ہلاکتوں کے علاوہ مسجد اقصیٰ اور دیگر اسلامی اور مسیحی مقدس مقامات پر اسرائیلی حملوں کے بارے میں بات چیت کرنا ہے۔

اس سے قبل بدھ کے روز اسلامی جہاد موومنٹ نے اعلان کیا تھا کہ تحریک کے سیکرٹری جنرل زیاد النخلہ کی سربراہی میں رہنماؤں کا ایک وفد آئندہ ہفتے قاہرہ کا دورہ کرے گا۔

نیو عرب اخبار کے مطابق مصری جنرل انٹیلی جنس سروس نے حماس کے رہنماؤں کو غزہ کی پٹی میں جنگ بندی  برقرار رکھنے اور یروشلم اور مغربی کنارے میں کشیدگی کم کرنے کے عمل پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے قاہرہ کا دورہ کرنے کی دعوت دی ہے۔

یہ دورہ امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کے قاہرہ، رام اللہ اور تل ابیب کے حالیہ دوروں کے بعد رکھا گیا۔ ہے۔ حالیہ دنوں فلسطینی قیدیوں کے خلاف بڑھتے ہوئی اسرائیلی مظالم بھی اس دورے کا اہم محرک ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button