مشرق وسطی

شام میں درعا میں دھماکے کے نتیجے میں 6 سیکورٹی اہلکار زخمی ہوگئے

شیعیت نیوز: شام کے جنوب میں واقع درعا کے مغربی مضافات میں سفر کرنے والی بس کے راستے میں سڑک کنارے نصب بم کے پھٹنے سے شام کی سیکورٹی فورسز کے 6 سیکورٹی اہلکار زخمی ہو گئے۔

درعا کے مغربی نواحی علاقے ’’مغریب الیادودا‘‘ روڈ پر پولیس کی گشتی گاڑی کے راستے میں سڑک کنارے نصب بم کے دھماکے میں 6 سیکورٹی اہلکار زخمی ہوئے، جن میں سے دو کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

دوسری جانب شام کے ایک عہدیدار نے صیہونی حکومت پر الزام لگایا ہےکہ وہ مختلف بہانوں سے عراق اور شام کی سرحدوں کو جارحیت کا نشانہ بنا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : مسئلہ فلسطین ہمیشہ اہم ترین ہدف اور باعزت مسلمانوں کا پہلا مسئلہ رہے گا، بحرینی شیعہ رہنما

شام کے رکن پارلیمنٹ محمد فواز نے کہا ہے کہ البوکمال پر ڈرون طیاروں سے حملہ کیا گیا اور اس حملے میں اسرائیل ملوث رہا ہے۔

انھوں نے کہا کہ امریکہ کی غیر قانونی موجودگی جارحانہ حملوں میں اضافے کا باعث بنی ہوئی ہے اور امریکہ کی حمایت سے دہشت گرد عناصر محتلف قسم کے ہتھیاروں کا استعمال کر رہے ہیں ۔

شام کے اس رکن پارلیمنٹ نے مختلف بہانوں سے عراق و شام کی سرحدوں پر جارحیت کا ذمہ دار اسرائیل کو قرار دیا اور کہا کہ اس طرح کے حملے دہشت گردوں کو پناہ دینے کی غرض سے کئے جا رہے ہیں ۔

واضح رہے کہ اتوار کے روز عراق و شام کی سرحدوں پر القائم اور البوکمال کے درمیان غذائی اشیا کے حامل ٹرکوں پر حملہ ہوا تھا۔

قابل ذکر ہے کہ علاقے میں طاقت کا توازن غاصب صیہونی حکومت کے مفاد میں کرنے کی غرض سے امریکہ، سعودی عرب اور ان کے اتحادیوں کے حمایت یافتہ دہشت گردوں کی جانب سے دو ہزار گیارہ میں شام پر کئے جانے والے حملے سے بحران شروع ہوا جو بدستور جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button