مقبوضہ فلسطین

اسرائیلی مظالم کے خلاف 120 فلسطینی قیدیوں کی اجتماعی بھوک ہڑتال کی تیاری

شیعیت نیوز: فلسطینی اسیران کے کلب نے کہا ہے کہ "صحرا نقب "میں قائم اسرائیلی جیل میں قید 120 قیدیوں نے دو روز قبل اپنی مسلسل اجتماعی تنہائی کو مسترد کرتے ہوئے اجتماعی بھوک ہڑتال شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اسیران کلب کاکہنا ہے کہ النقب جیل میں قیدیوں اور فلسطینی اسیران کی قیادت کے درمیان بات چیت جاری ہے۔ بات چیت اور مذاکرات ناکام ہونے کی صورت میں فلسطینی اسیران اجتماعی بھوک ہڑتال کریں گے۔

اسیران کلب نے مزید کہا کہ یہ احتجاجی قدم ان زیادتیوں کے جواب میں اٹھایا گیا ہے جو قیدیوں کے ساتھ گذشتہ دو دنوں کے دوران سیکشن ( 26 اور 27) میں کی گئی تھیں۔ ٹینٹ سیکشن یعنی سیکشن نمبر 8 سے قیدیوں کی منتقلی۔ سیکشن (6) میں جہاں انتظامیہ نے اسے منتقل کیا۔ انہیں مالی اور معاشی ضروریات سے محروم کردیا گیا اور انہیں اجتماعی سزا کے طور پر قید تنہائی میں ڈال دیا گیا۔

قابل ذکر ہے کہ دو روز قبل اسرائیلی فوج نے عوفر،مجد، نقب اور دیمون جیلوں میں گھس کرقیدیوں حملہ کیا اور انہیں تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : فلسطین کو صیہونی غاصبوں کا قبرستان بنا دیں گے، عرین الاسود کا سخت انتباہ

دوسری جانب قابض اسرائیلی فورسز نے پیر کی صبح ایک فلسطینی شہری کی تجارتی تنصیبات اور دیوار کو مسمار کردیا۔ اور بیت لحم کے مغرب میں واقع بیت جالا شہر میں ایک رہائشی کمرے کو مسمار کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔

ذرائع کے مطابق قابض اسرائیلی فورسز نے یروشلم کے جنوب مشرقی علاقے جبل المکبر میں ایک فلسطینی شہری اکرم شقیرات کی ایک دیوار اور ایک تجارتی مرکز کو بلڈوزر سے منہدم کر کے زمین کو ہموار کر دیا۔

ایک اور واقعے میں مسجد اقصیٰ کے جنوب میں واقع قصبے سلوان میں اسرائیلی فورسز نے بھاری نفری کے ساتھ دھاوا بول کر فلسطینی شہری کریم ابو تایہ کی دیوار منہدم کردی۔

واضح رہے کہ یروشلم میں اسرائيلی بلدیہ نے قابض فورسز کی نگرانی میں انتہا پسند اسرائیلی وزیر برائے قومی سلامتی ایتمار بن غفیر کے حکم پر کل اتوار کو 14 فلسطینی مکانات کو "بغیر اجازت نامے” کی تعمیر کے بہانے مسمار کرنے کے منصوبے پر عمل درآمد شروع کیا تھا۔

ایک اور کارروائی میں اسرائیلی فوج نے بیت جالا شہرکے شمال مشرق میں واقع علاقے "بیر عونہ” میں فلسطینی شہری فاطمہ موسیٰ عواد کو بغیر لائسنس تعمیر کے بہانے اس کے رہائشی کمرے کو مسمار کرنے کا حکم دیا ۔

’’بیرعونہ‘‘  اسرائیل کے آبادکاری حملوں کا اہم ہدف ہے ۔یہاں فلسطینی شہریوں کے گھروں کو مسمار کرنا، اور تعمیرات سے روکنا اسرائیل کے لیے معمول کی بات ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button