مقبوضہ فلسطین

فلسطین کو صیہونی غاصبوں کا قبرستان بنا دیں گے، عرین الاسود کا سخت انتباہ

شیعیت نیوز: فلسطین کے استقامتی محاذ کے ایک گروہ عرین الاسود نے صیہونی غاصبوں کو سخت خبردارکرتے ہوئے کہا کہ تمہارے لئے فلسطین میں اب رہنے کی جگہ نہیں ہے۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کے استقامتی محاذ کے ایک گروہ عرین الاسود نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر قدس شریف کے عوام اٹھ کھڑے ہوں تو صیہونیوں کے پاؤں سے زمین کھسک جائیگی اور اس طرح ہم جارحین اور غاصبوں کو فلسطینی سرزمین سے نکال باہر کریں گے۔

بیان میں آیا ہے کہ صیہونی غاصبوں کو یہ جان لینا چاہئیے کہ فلسطینی سرزمین ان کے قبرستان میں تبدیل ہو گی اور غاصبوں کو اس سرزمین میں کوئی جگہ نہیں ملے گی۔

واضح رہے کہ غاصب صیہونی حکومت کے مسلسل جارحانہ اور دہشت گردانہ اقدامات کے خلاف فلسطینی عوام کی جوابی کارروائیاں زور پکڑتی جا رہی ہیں اور گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صیہونی غاصبوں کے خلاف چوبیس کارروائیاں انجام دی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے وادی گولان میں شامی شہری قتل

دوسری جانب کل سوموار کی شام قابض اسرائیلی بحریہ نے غزہ کی پٹی میں سمندری حدود میں ماہی گیری کرنے والے فلسطینی ماہی گیروں پر حملہ کیا۔ ذرائع نے بتایا کہ قابض فوج نے ماہی گیروں پر مشین گن سے حملہ کیا اور اس کے علاوہ آنسوگیس کی شیلنگ کی۔

ایک مقامی ذریعے نے بتایا کہ اسرائیلی فوج کی کشتیوں نے جنوب میں خان یونس اور رفح میں سمندر میں چلنے والی ماہی گیروں کی کشتیوں کی طرف فائرنگ، گیس اور لائٹنگ بم برسائے اور ماہی گیروں کو زبردستی سمندر چھوڑنے پر مجبور کیا۔

اسرائیلی فوج نے سوموار کے روز غزہ کی پٹی میں رفح کے مشرق میں فلسطینی کسانوں  پر بھی فائرنگ کی۔

ادھر اسرائیلی فوج کے جنگی طیاروں نے غزہ کی پٹی کے علاقوں پر نچلی پروازیں جاری رکھیں۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ اسرائیلی فوج کی کشتیاں روزانہ کی بنیاد پر ماہی گیروں پر جان بوجھ کر گولیاں چلاتی ہیں،گیس پھینکتی ہیں اور انہیں امن و امان کے ساتھ روزی روٹی سے محروم کر دیتی ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button