اہم ترین خبریںایران

ایران نے اصفہان میں فوجی ورکشاپ پر ڈرون حملہ ناکام بنا دیا، ایرانی وزارت دفاع

شیعیت نیوز: ایرانی وزارت دفاع نے کہا کہ اس کے فضائی دفاعی یونٹس نے اصفہان میں ایک فوجی ورکشاپ پر ڈرون حملے کو پسپا کر دیا ہے۔

مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی وزارت دفاع نے اصفہان میں دفاعی صنعت کے ایک کمپلیکس میں ہفتے کے روز رات گئے دھماکے کی اطلاع کے بعد ایک بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ رات تقریباً 23:30 بجے اصفہان دفاعی صنعت کے ایک کمپلیکس پر ڈرون حملہ کیا گیا تھا، تاہم حملے کو ناکام بنا دیا گیا ہے۔

وزارت نے کہا کہ اس کا ایک فوجی ورکشاپ کمپلیکس متعدد مائیکرو ایریل وہیکلز (MAVs) کے حملے کی زد میں آیا تھا لیکن کمپلیکس کے فضائی دفاع نے کامیابی سے حملے کو پسپا کر دیا۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ایک ایم اے وی کمپلیکس کے فضائی دفاعی فائر سے گرا جبکہ باقی دو اس کے دفاعی جال میں پھنس کر پھٹ گئے۔

یہ بھی پڑھیں : عراق کو غیر ملکی فوجی دستوں کی ضرورت نہیں ہے، عراقی وزیر اعظم محمد شیاع

بیان میں کہا گیا ہے کہ خدا کی نعمت کا شکر ہے، حملے سے آلات اور کمپلیکس کے کام میں کوئی خلل نہیں پڑا۔

وزارت نے کہا کہ ناکام حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور صرف ایک فوجی ورکشاپ کی چھت کو معمولی نقصان پہنچا۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ کمپلیکس حملے کے بعد اپنی ممعول کی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔

وزارت نے مزید کہا کہ حملے سے ہماری تنصیبات اور مشن پر کوئی اثر نہیں پڑا ہے جبکہ ایسے اندھے اقدامات سے ملک کی ترقی کے تسلسل پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

دوسری جانب ایرانی گارڈین کونسل کے ترجمان نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم میں ایران کی حکومت کی شمولیت کا بل شریعت اور آئین کے معیار کے خلاف تسلیم نہیں کیا گیا۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، ہادی طحان نظیف نے ایک ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم میں ایران کی حکومت کے الحاق کا بل، جو کہ پچھلے مرحلے میں ابہام اور مسائل کا شکار تھا، پارلیمنٹ میں اصلاحات اور گارڈین کونسل میں دوبارہ جائزہ لینے کے بعد شریعت اور آئین کے خلاف نہیں پایا گیا۔

واضح رہے کہ پارلیمنٹ کے ارکان نے 24 جنوری کو گارڈین کونسل کی رائے حاصل کرنے کے لیے اسلامی جمہوریہ ایران کی حکومت کے شنگھائی تعاون تنظیم سے الحاق کے بل پر قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کی رپورٹ میں ترمیم کرنے پر اتفاق کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button