اہم ترین خبریںپاکستان
سوئیڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف ایم ڈبلیوایم پنجاب بھرمیں کل یوم احتجاج منائےگی، علامہ علی اکبر کاظمی
انہوں نے اپیل کی کہ ملک گیر سطح پر زیادہ سے زیادہ پرامن احتجاج کے ذریعے عالمی برادری پر اپنا اتحاد اور اتفاق ظاہر کیا جائے اور انہیں مجبور کیاجائے کہ وہ مسلمانوں کے مقدسات کی توہین سے باز رہیں ۔

شیعیت نیوز: صدر مجلس وحدت مسلمین پنجاب علامہ سید علی اکبر کاظمی نے ہالینڈ کے بعد سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی شدید مذمت کرتے ہوئے آج بعد نماز جمعہ پنجاب بھر کی مساجد اور امام بارگاہوں کے باہر پر امن احتجاج کی اپیل کی ہے۔
علامہ علی اکبر کاظمی نے کہا کہ عالمی برادری انتہا پسندی کی جانب بڑھتے ہوئے قدم روکے، مسلمان سب کچھ برداشت کرسکتا ہے لیکن اپنے دین کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرسکتا۔
یہ بھی پڑھیں: ایم ڈبلیوایم اور انجمن حسینیہ خواجگان نارووال نے جیکب آباد کے سیلاب متاثرہ گھروں کی تعمیر نو کا آغازبھی کردیا
انہوں نے اپیل کی کہ ملک گیر سطح پر زیادہ سے زیادہ پرامن احتجاج کے ذریعے عالمی برادری پر اپنا اتحاد اور اتفاق ظاہر کیا جائے اور انہیں مجبور کیاجائے کہ وہ مسلمانوں کے مقدسات کی توہین سے باز رہیں ۔