اہم ترین خبریںپاکستان

ڈیرہ اسماعیل خان، سپاہ صحابہ بےلگام،ایک ہفتے میں دوسرا شیعہ عزادارشہید،حکومت تماشائی

شہید عامر عباس کی میت کو ڈی ایچ کیو اہسپتال منتقل کیا گیا جہاں قانونی کاروائی کے بعد میت آبائی گھر واقع ہزارہ پکہ تحصیل پروا منتقل کر دیا گیا۔

شیعیت نیوز: ڈیرہ اسماعیل خان میں ملک دشمن سعودی نواز کالعدم سپاہ صحابہ کے تکفیری دہشت گرد آزاد ہو گئے ایک ہفتے کے دوران دہشت گردی کی دوسری کاروائی۔ ایک اور شیعہ نوجوان عزادار کوسرعام گولیاں مار کر شہید کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں تھانہ پروآ کی حدود نائیویلہ اڈہ پر کالعدم سپاہ صحابہ کےمسلح دہشت گردوں نے دکان پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں عامر عباس بلوچ نامی شیعہ عزادار شہید ہو گیا۔ شہید عامر عباس بلوچ گزشتہ دنوں تھانہ پروا کی حدود میں شہید ہونے والے ثقلین بلوچ کے کزن تھے۔

یہ بھی پڑھیں: مجلس وحدت مسلمین کے تحت کراچی پریس کلب کے باہر سوئیڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

شہید عامر عباس کی فیملی کے پہلے بھی کئی افراد کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ شہید عامر عباس کی میت کو ڈی ایچ کیو اہسپتال منتقل کیا گیا جہاں قانونی کاروائی کے بعد میت آبائی گھر واقع ہزارہ پکہ تحصیل پروا منتقل کر دیا گیا۔

واقعے کے بعد لواحقین نے شہید کی میت انڈس ہائی وے پر رکھ کر احتجاجاً دھرنا دے دیا۔ دھرنے سے مین انڈس ہائی وے ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند ہو گیا۔ گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ عامر عباس شہید کے لواحقین کا مطالبہ ہے کہ جب تک قاتل گرفتار نہیں ہوتے اور ہمیں انصاف نہیں ملتا احتجاج جاری رہے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button